{ads}


یوسف بلوچ


صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ میں واقع الحمد اسلامک یونیورسٹی میں آپٹومیٹری کے نئی بیچ کے کلاسز تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے۔


 یونیورسٹی میں آپٹومیٹی شعبہ رجسٹر کرنے کے لیے ایچ ای سی انسپکشن لازمی ہوتا ہے۔ تاہم تاریخ دینے کے باوجود ایچ ای سی انسپیکشن ٹیم یونیورسٹی نہیں آئی ہے جس سے تدریسی عمل تعطل کا شکار ہے۔


حال حوال سے بات کرتے ہوئے آپٹومیٹری ڈیپارٹمنٹ کے متاثرہ طالبعلم سعد محمد نے بتایا "ہم پچھلے چھ مہینوں سے اپنی کلاسز کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ تدریسی عمل بحال کرنے میں ناکام ہے"۔


ان کا کہنا تھا باقی سارے شعبہ جات معمول کے مطابق چل رہے ہیں تاہم شعبہ آپٹومیٹری کے نئی داخل شدہ طلبا کا تدریسی عمل معطل ہے۔


سعد محمد بتاتے ہیں ہم کئی بار یونیورسٹی ایڈمن سے شکایت کر چکے ہیں تاہم ابھی تک صرف یقین دہانیاں ہی کرائی جا رہی ہیں۔


وہ شکوہ کرتے ہیں اگر یہ مسئلہ پنجاب و دیگر صوبوں کا ہوتا تو فی الفور حل ہو جاتا لیکن ہمارے لیے کوئی شنوائی نہیں۔


متاثرہ طالب علم کے بقول "جب یہ کورسز یہاں دستْیاب نہیں ہوتے تھے تب غریب طلبا پنجاب و اسلام آباد کا رخ کیا کرتے تھے،اب سہولت تو موجود ہے لیکن تدریسی عمل ہی تعطل کا شکار ہے"۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ہماری کلاسز جلد شروع کی جائیں تاکہ ہمارا تعلیمی سال برباد نہ ہو۔


 دوسری جانب الحمد اسلامک یونیورسٹی کے سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ایچ ای سی پچھلے چار مہینوں سے انسپیکشن کرنے کا کہہ رہی ہے لیکن ابھی تک ان کی ٹیم انسپیکشن کرنے نہیں پہنچی ہے۔ ایچ ای سی نے 14 جولائی کا وقت دے رکھا ہے اور ہم اسی انتظار میں ہیں۔ 


وہ بتاتے ہیں ایچ ای سی کے بغیر ہم کلاسز شروع نہیں کر سکتے،ہم طلبا کو درپیش پریشانی کے بارے آگاہ ہیں اور  اس مسئلے کی حل کے لیے  ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور اس مسئلے کی حل کے لیے ہم طلبا سے مزید وقت چاہتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی