{ads}

خصوصی رپورٹ 


بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے قیصر رونجھا اور اوستا محمد کے نوجوان خالد میر مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کی رسائی کو سہل بنانے کے لیے ایک جدید پلیٹ فارم(UrduAI.org) لانچ کیا ہے جو نہ صرف اردو بلکہ اس سے آگے بھی اے آئی کی تعلیم میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔ بصیرت افروز کارکنان قیصر رونجھا اور خالد حسین میر کی قیادت میں اس اہم اقدام کا مقصد اے آئی کے علم اور عوام میں پائے جانے والے خلا کو پُر کرنا اور مصنوعی ذہانت کی دنیا کو قبول کرنے کے لیے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانا ہے۔ اردو اے آئی ویب سائٹ لانچ کے پہلے ہی روز مختلف ڈیجیٹل چینل سمیت یہ خبر"اِن سائیڈر کینیڈا" میں بھی شائع ہوئی۔ 

اس حوالے سے قیصر رونجھا کا کہنا ہے کہ اردو اے آئی، مصنوئی ذہانت کی قابلِ رسائی تعلیم کی تلاش میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا  ہے۔ بہت سے لوگوں کو خاص طور پر پسماندہ کمیونٹیز کو درپیش انگریزی زبان کی رکاوٹوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم نے مصنوعی ذہانت کے متعلق اردو میں جامع تعلیم فراہم کرکے اسے جمہوری بنانے کا آغاز کیا ہے۔ ہم ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتے ہیں جہاں زبان اورآپ کا سماجی پس منظر ٹیکنالوجی بالخصوص اے آئی کو سیکھنے اور استعمال کرنے میں رکاوٹ نہ بنے۔
 
جب کہ پلیٹ فارم کے شریک بانی نوجوان خالد میرکا کہنا ہے کہ، "ہم سمجھتے ہیں کہ علم کی کوئی لسانی حدود نہیں ہونی چاہئیں۔ ہمارا پلیٹ فارم افراد اور کمیونٹیز کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی تبدیلی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بااختیار بنائے گا"۔
 
 ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹینکالوجی کی دنیا میں ایک لامحمدود اور دلچسپ اضافہ ہے جسے آپ نظرانداز کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یہ بڑھتا ہوا دائرہ ہماری دنیا کوتیزی سے بدل رہا ہے اور ہم اس کے گہرے اثرات کو روک نہیں سکتے۔  آنے والے وقت میں یہ ہماری دنیا اور زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گی، یہ تبدیلی صرف کمپیوٹر اور انٹرنیٹ تک محدود نہیں بلکہ جن عمارتوں یا گھروں میں ہم رہتے ہیں، جو نوکری یا کاروبار ہم کرتے ہیں، ہماری صحت، تعلیم، اور بہت کچھ جو ہم سے وابسطہ ہے، یہ مصنوعی ذہانت اس پر اثرانداز ہونے والی ہے۔ اس لیے اسے نظرانداز کرنے کے بجائے اسے سیکھیں، اسے جانیں اور اور اس سے دوستی کریں۔  

اردو اے آئی کے بانی اراکین نے نوجوانوں کو پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کو مخاطب کرتے کہا ہے کہ ہم آپ کی آسانی کے لیے مصنوئی ذہانت کو ہر کسی کے لیے قابلِ رسائی بنا کی کوشش کر رہے ہیں اور اس میں پہلا قدم ہمارا ایک پروجیکٹ "اردو اے آئی" ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہم اے آئی کو پاکستان اور برصغیر کے لوگوں کی آسانی کے لیے اردو اور دیگر قومی (مقامی زبانوں) میں سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ روانی سے انگریزی نہیں بولتے ہیں، تب بھی آپ اردو اے آئی کے ذریعے مصنوعی ذہانت (AI) کی دنیا کو سمجھ سکتے ہیں، اس سے دوستی کر سکتے ہیں۔  

ان کا کہنا ہے کہ اے آئی کو جمہوری بنانے، زبان کی رکاوٹوں کو کم کرنے اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے اس دلچسپ سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ آئیے مل کر ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کریں جہاں اے آئی سمیت ترقی کے تمامم مواقع سب کے لیے یکساں قابلِ رسائی ہوں اور جہاں آپ کی زبان جدت اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ہو۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی