{ads}

 

حال حوال

ارشاد مستوئی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فیس بک نے ان کے اکاؤنٹ کو “یادگاری” قرار دے دیا.

بلوچستان کے جواں مرگ شہید صحافی ارشاد مستوئی کی تیسری برسی موقع پر سماجی رابطوں کی عالمی ویب سائٹ فیس بک نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ کو “یادگاری اکاؤنٹ” کا درجہ دے دیا ہے۔

عام طور پر اس طرح فیس بک کی جانب سے تب کیا جاتا ہے جب کسی فرد کا حادثے یا بیماری کے نتیجے میں اچانک انتقال ہوجائے اور اس کے دوست اور پیارے سوشل میڈیا سائٹ کے اکاؤنٹ میں آکر اس کی یادیں شیئر کریں اور خراج عقیدت پیش کریں۔

یاد رہے، ارشاد مستوئی کو 28 اگست 2014 کو کوئٹہ میں صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید کر دیا گیا۔ وہ 14 اپریل1977 کو بلوچستان کے علاقے علی آباد تحصیل تمبو میں ہوئے تھے۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی