مرکزی صفحہ / ہماری ٹیم

ہماری ٹیم

عابد میر

عابد میر

ایڈیٹر (اعزازی)

ادیب، صحافی اور استاد ہیں۔ فکشن اور کالم نگاری ان کا میدانِ عمل ہیں۔اُردو ادب میں ایم اے کے بعد اب بلوچستان میں شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف اخبارات و جرائد کے لیے لکھتے رہے ہیں۔بہ طور پروف ریڈر صحافتی سفر کا آغاز کیا،جو ایڈیٹر ایڈیٹوریل تک پہنچا۔ کہانیوں کی چار کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ اپنے صحافتی فیچر بھی مرتب کر چکے ہیں۔ کچھ کتابیں ترجمہ اور تالیف بھی کی ہیں۔

ہیبتان عمر

ہیبتان عمر

منیجنگ ایڈیٹر

لکھاری اور سماجی کارکن ہیں۔ روزنامہ ’آساپ‘ سے کالم نویسی کا آغاز کیا۔ ذرائع ابلاغ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ مختلف آن لائن ویب سائٹس سمیت اپنا بلاگ بھی لکھتے رہے ہیں۔ بلوچی اکیڈمی سے بہ طور سیکریٹری پریس اینڈ پبلی کیشن وابستہ ہیں۔ تحریر سے اپنا رشتہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

شبیر رخشانی

شبیر رخشانی

نیوز ایڈیٹر

آواران کے یہ نوجوان صحافی اردو یونیورسٹی کراچی سے ذرائع ابلاغ میں ماسٹر کی ڈگری لینے کے بعدمختلف صحافتی اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف اخبارات و آن لائن ویب سائٹس پہ بلاگ اور فیچر لکھتے رہے ہیں۔فیچر نگاری ان کا خاص وصف ہے۔ rakhshanibaloch@gmail.com

نجیب اللہ

نجیب اللہ

سب ایڈیٹر

مستونگ کے علاقہ کردگاپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم ہیں۔لاہور سے مکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اب سماجی علوم کے مطالعے میں مصروف رہتے ہیں۔ جدید ذرائع ابلاغ ان کی دلچسپی کا موضوع ہیں۔ بلاگ لکھنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اپنا مستقل بلاگ لکھتے ہیں۔ بالخصوص بلوچستان کے سماجی و تعلیمی معاملات ان کی دلچسپی کا خاص محور ہیں۔

خالد میر

خالد میر

ویب ایڈیٹر

نوجوان لکھاری اور سماجی ورکر ہیں۔ بنگلہ دیش کا ایک سفرنامہ لکھ چکے ہیں۔ khalidgraphy.com کے عنوان سے اپنا بلاگ,مضامین اور افسانے لکھتے رہتے ہیں۔ سماجی معاملات اور جدید ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی میں شعبہ تعلیم کے طالب علم ہیں۔ حال حوال کے تکنیکی امور کے ذمہ دار ہیں۔

 

 

Facebook Comments
(Visited 1,156 times, 1 visits today)