مرکزی صفحہ / اداریہ (صفحہ 5)

اداریہ

بلوچستان بجٹ: کیا کھویا، کیا پایا!

بجٹ محض اعداد وشمار کا نام نہیں، یہ محض سال بھر کی کمائی اور اخراجات کا میزانیہ بھی نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی دستاویز ہے جو سماج کے مستقبل کا تعین کرتی ہے۔ گو کہ اس کا تعلق خالصتاً معیشت کے معاملات سے ہے، مگر معاملہ یہ ہے کہ ہماری …

Read More »

’حال حوال‘ کا مہینہ

آزادی ءصحافت کے عالمی دن 3مئی سے بلوچستان میں اردو آن لائن جرنلزم کی بنیاد رکھنے والا ’حال حوال‘ خیر سے ایک مہینے کا ہو گیا! اس ایک مہینے میں ہم نے اپنے پڑھنے والے سے جو پذیرائی اور تحسین وصول کی ہے، وہ محض ’حال حوال‘ کی ٹیم کا …

Read More »

افغان مہاجرین کے مسئلے پر سیاست کی بجائے حل کی ضرورت

بلوچستان میں افغان مہاجرین کا مسئلہ آج کا نہیں، تیس برس پرانا قصہ ہے۔اس لیے اس پر سب سے زیادہ شدید ردِعمل رکھنے والی تیس برس سے کم عمر والی نسل، اس کے مختلف سیاسی، سماجی پہلووں سے کماحقہ آگاہ ہی نہیں۔ یہ نہ کسی سیاسی بیان کا معاملہ ہے، …

Read More »

تربت یونیورسٹی پر پہلا وار، مشتری ہوشیار!

18مئی کی صبح ہم سب کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ’ڈاک‘ وصول ہوئی۔ یہ تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار کے دستخط سے جاری کردہ ایک نوٹس کی کاپی تھی۔ جس میں یونیورسٹی کے احاطے میں طلبا و طالبات کے میل جول کو ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ یہ دو نوٹس …

Read More »

حال حوال کے لکھنے والوں کے لیے

زبان بلاشبہ ابلاغ کا ایک وسیلہ ہے، لیکن تحریر کی صورت میں یہ محض ابلاغی وسیلہ نہیں رہ جاتی بلکہ تربیت کا ذریعہ اور ساتھ ہی ذمہ داری کا معاملہ بھی بن جاتی ہے۔ زبان مسلسل سیکھنے ، سکھانے کا عمل ہے۔ اس لیے زبان پر مکمل دسترس کا دعویٰ …

Read More »

ایک ہفتے کا ’حال حوال‘

  ’حال حوال‘ کا پہلا ہفتہ مکمل ہوا۔ ہمارے ہاں مروجہ رسم و روایات کے مطابق بچے کی پیدائش کے پہلے ہفتے کی آخری شب اس کا نام رکھا جاتا ہے اورکہا جاتا ہے کہ اسی رات قدرت بچے کی ’تقدیر‘ لکھتی ہے۔ وہ تقدیرجس سے انسان خود بھی واقف …

Read More »

’حوال‘ کیوں، ’احوال‘ کیوں نہیں؟

بہت سارے پڑھنے والوں نے بجا طور پر سوال اٹھایا ہے کہ ’حال حوال‘ کی ترکیب میں ’حوال‘ کا کیا جواز ہے، جب کہ عمومی طور پر یہ اصطلاح بہ طور ’احوال‘ رائج ہے۔ یعنی اسے ’حال احوال‘ ہونا چاہیے، ’حال حوال‘ کیوں؟۔ یہ بات ایک لحاظ سے درست ہے۔ …

Read More »

بلوچستان سے حال حوال

انسان بولتا ہے، تبھی حیوانِ ناطق کہلاتا ہے۔ یہ محض حیوان ہی رہ جاتا ، اس کا بولنا اگر بامعنی مکالمے میں نہ ڈھلتا۔ اوراہلِ بلوچستان کا سب سے بامعنی مکالمہ ان کا ’حال حوال‘ ہی تو ہے۔ بلوچستان میں رائج اس مخصوص ثقافتی اصطلاح کاابلاغی ترجمہ کریں وہ کچھ …

Read More »