مرکزی صفحہ / منظور مینگل

منظور مینگل

منظور مینگل
جعفرآباد کے نوجوان طالب علم منظور مینگل لاہور میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پڑھنا اور لکھنا ان کا دل پسند مشغلہ ہے۔ Email: manzoorh328@gmail.com

زلیخہ

منظور مینگل اوئے..!!! ہو اوئے….!! چھیتی آؤ چھیتی۔۔ قریباً پانچ فر لانگ کے فاصلے سے ماما دھنی چلا کر ہمیں پکار رہا تھا. رات کے اس پہر ہم ٹیوب ویل کے جنریٹر میں تیل ڈالنے کے لیے گھر سے نکلے تھے.گاؤں میں مجھے پانچویں شب تھی کہ خلاف معمول ماموں …

Read More »

کوئی قیامت سی قیامت ہے!!

منظور مینگل خوش پوشاک، خوش مزاج و خوشحال لوگ ہوا کرتے تھے، یہ کل کی بات ہے۔ پھر یوں ہوا کہ مغرب سے موڈرنزم کی ایسی ہوا چلی کہ خوش حالی، بدحالی کے دھندلکوں میں چھپ گئی۔ خوش مزاجی اسکرینوں کے پیچھے کہیں گم ہوگئی۔ خوش پوشاکی نیم برہنہ وجودی …

Read More »

ریڈکلف کا جال اور پشتون خطے کا مستقبل

منظور مینگل یوں ہاتھ میں ایک پتلا سا ڈنڈا اٹھایا، بانس کے اس لکڑ کی قسمت یا بدبختی کے ریت کے ڈھیر پر لکیریں تراشتا گیا، آنکھوں میں ہار کا غصہ، پیشانی پہ پڑی شکنیں، ہاتھ میں سلگتا سگار اور پھیپھڑوں میں موجود گرم دھواں رگوں میں بہتے خون کو …

Read More »

بسم اللہ ہی غلط ۔۔۔

منظور مینگل یاسین صاحب: نوید۔۔۔!! نوید:جی سر۔۔۔!! ی ص: وہ بلوچی کہاں ہے آج نہیں آیا کیا کلاس۔۔۔۔۔؟؟  نوید: سر آیا ہوا ہے لیکن باہر گیا ہے اکیڈمکس میں فارم جمع کروانے۔۔!! ی ص:بل ا لاؤ اسے اس کے کل کا مضمون سنا تھا تم نے ڈارون والا۔۔؟؟ نوید: جی …

Read More »

’’ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی!‘‘

منظور مینگل "وہ دیکھو سنہری چٹان، ارے وہ سامنے جو چوٹی ہے دوسرے نمبر پہ۔۔۔” "نہ نہ، وہ نہیں، وہ وہ جس پہ کھمبا بھی لگا ہے، جس کے سرے پہ ایک سرخ کپڑا لپٹا ہوا ہے، جس پر سبز اسپرے سے آزاد لکھا ہے، آیا نظر؟ ہاں ہاں وہی، …

Read More »

اتنا سکوت کیوں

منظور مینگل 8 اگست، اک تاریخ جو ہر برس آتی رہی ہے اور ہر آنے والے برس آتی رہے گی لیکن یہ آج کے روز شہر بھر میں سکوت کے بادل کیوں چھائے ہوئے ہیں، چہکتے پرندے بھی اداس سی صورت لیے کیوں غموں کے پتلوں سے انسانوں کو تکے …

Read More »

لوگ کیا کہیں گے!!

منظور مینگل "لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ کیے بغیر ہی، زندگی کو اپنے طریقے سے جینے کی کوشش کریں!” ان دو جملوں کی گہرائی کو سامنے رکھ کر بات کی جائے تو صاف لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارا معاشرہ ذہنی طور پر کسی بڑی …

Read More »

طلبا تصادم حادثے کا کلائمیکس اور سبق

منظور مینگل 19 مئی کو قائداعظم یونیورسٹی میں سندھی اور بلوچ کونسلز کے جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے والے انسانیت، تہذیب، ثقافت، تعلیم، فلسفہ اور اعتماد کے قتل کے الزام میں یونیورسٹی کے خداوندانِ ایوان نے 26 طلبا کو سزا سنا دی۔ 7 کو یونیورسٹی سے خارج کر دیا گیا …

Read More »

"موٹی ویشنل اسپیکرز”

منظور مینگل: پرچہ دے کر میں امتحانی مرکز سے باہر نکلا تو تین لڑکے وہاں کھڑے مختلف قسم کے اشتہار بانٹ رہے تھے بانٹنا تو نہیں کہہ سکتے بلکہ ہاتھوں میں زبردستی پکڑا رہے تھے،کچھ لوگ اچٹ سی نگاہ ان صفحوں پر ڈال کر انہیں سڑک کے حوالے کر رہے …

Read More »

مایا اینجلو سے جدید عہد تک: عورت کی بے بسی

⁠منظور مینگل⁠⁠⁠⁠ وہ سسکی لے کر خاموش ہوگئی. پنا سیاہ اور سرخ ہاتھ منہ پر رکھ کر رونے لگی. وہ کچھ سمجھ نہیں سکتی تھی. صرف سات برس عمر. صرف اور صرف سات برس. وہ جو کچھ سمجھتی تھی وہ تھا درد اور وہ سہہ چکی تھی. کسی نے اپنی …

Read More »