مرکزی صفحہ / ہمارا حال / ادارتی پالیسی

ادارتی پالیسی

ایڈیٹر

بلوچستان سے متعلق بامعنی اور باسلیقہ علمی مکالمے کا فروغ "حال حوال” کا بنیادی مطمع نظر ہے.

ہم ایسے تمام خیالات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو بلوچستان کو ایک پُرامن، روشن خیال اور ترقی یافتہ خوش حال خطہ دیکھنے کے خواب پر مبنی ہوں.

بلوچستان کے کسی بھی پہلو پر (یا اس سے ہٹ کر بلوچستان کے قاری کو مدنظر رکھتے ہوئے) کم سے کم پانچ سو اور زیادہ سے زیادہ پندرہ سو الفاظ پر مشتمل کوئی بھی تحریر آپ ہمیں ارسال کرتے ہیں۔

آپ کی تحریر کمپوز شدہ، آپ کی اپنی ای میل آئی ڈی سے، آپ کی مکمل شناخت کے ساتھ موصول ہونی چاہیے۔

تحریر کے ساتھ تصویر کا بھی تقاضا ہو گا۔

آپ بوجوہ قلمی نام سے بھی لکھ سکتے ہیں، لیکن ادارے کو اپنی اصل شناخت بتانا لازم ہو گا۔ ادارہ آپ کی اس شناخت کی پاسداری کا پابند ہو گا۔

شخصی طنز اور تحقیر پر مبنی تحریر شایع نہ ہو گی۔

مذہبی، فرقہ ورانہ، گروہی، لسانی، اور نسلی منافرت پھیلانے والی تحریریں بھی ہم شایع نہیں کر سکیں گے۔

ہم ایسی کوئی خبر اور تحریر شایع کرنے سے بھی معذور ہوں گے؛
۰جس کے ذرایع نامعلوم ہوں….
۰ جس کے بھیجنے والے کی شناخت واضح نہ ہو….
۰جو محض انتشار پر مبنی ہو….
۰ جو کسی بھی پہلو سے قانون شکنی پر مبنی ہو۔

Facebook Comments
(Visited 541 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔
  • Syed Asif Jalal

    میرا تعلق کے پی کے سے ہے ، اس بلاگ پر پہلی بار آیا اور مواد دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ملک دشمن عناصر، غدارانِ وطن، لسانیت و صوبائیت کے علمداروں سے ہٹ کر ایک مثبت طرز فکر کے ساتھ بلوچستان جیسے پسماندہ اور دکھی صوبے کے مسائل کے متعلق عمدہ بلاگ کا آغاز کیا گیا ۔۔۔ پوری ٹیم کو میرا سلام