مرکزی صفحہ / خصوصی حال / بلوچوں سے معافی مانگنے کی مختضر تاریخ

بلوچوں سے معافی مانگنے کی مختضر تاریخ

حال حوال

میں تسلیم کرتا ہوں کہ بلوچوں پر ہم نے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں، جس پر میں غیور بلوچوں سے معافی مانگتا ہوں-
ذوالفقار علی بھٹو
ڈیرہ بگٹی
28-07-1974

بلوچوں کے ساتھ ماضی میں جو کچھ حکمرانوں نے کیا، اس کے لیے بلوچوں سے معافی چاہتا ہوں-
ضیاالحق
لاہور کینٹ
05-06-1982

پاک فوج کے علاوہ کسی لشکر کو نہیں مانتا ،مھٹی بھر عناصر باز آئیں ورنہ کچل دیں گے، ماضی میں ہوئی بلوچوں کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے-
پرویز مشرف
16-11-2006

بالاچ کی شہادت کا دکھ ہے، بلوچوں کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، کسی قوم کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا-
بے نظیر بھٹو
خیابانِ سحر، کراچی
20-07-2007

حکومت میں آ کر بلوچوں کے دکھوں کا مدوا کریں گے، بلوچوں کے ساتھ ہماری اسٹیبلشمنٹ نے بہت ظلم کیے ہیں، جن پر پنجاب کی طرف سے معافی مانگتا ہوں-
میاں محمد نواز شریف
خیابانِ سحر، کراچی
19-12-2011

بلوچوں کو ہم سے سیاست سیکھنی چاہیے، معاضی کو بھول کر ہمیں اب آگے بڑھنا ہوگا، بلوچوں سے تہہ دل سے معافی چاہتا ہوں-
آصف زرداری
گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ
27-12-2013

میرے بلوچی بھائیوں, میں پورے پاکستان کی طرف سے آپ سے معافی مانگتا ہوں, ہم نے آپ کو ایسے رکھا جیسے ہم نے مشرقی پاکستانیوں کو رکھا-
عمران خان
ڈی چوک، اسلام آباد
21-09-2014

Facebook Comments
(Visited 73 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔