مرکزی صفحہ / سماجی حال / کوئٹہ: سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ، 4 اہلکار جاں‌ بحق

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ، 4 اہلکار جاں‌ بحق

ویب ڈیسک

کوئٹہ: لانگوآباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار جاں‌ بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں مسلح افراد گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں‌ بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکارموقع پرپہنچ گئے اورلاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسلح افراد کی کارروائی کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فورسزکی گاڑی پر مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے، گولیوں کے خول قبضے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Facebook Comments
(Visited 12 times, 1 visits today)

متعلق نیوزڈیسک

نیوزڈیسک
حال حوال بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔ نیوز ڈیسک سے شائع ہونے والی خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل ذمہ داری ادارہ پہ عائد نہیں ہوتی۔