مرکزی صفحہ / فنی و ادبی حال / پہلا نصیرآباد ادبی میلہ 21 اور 22 فروری کو منعقد ہوگا

پہلا نصیرآباد ادبی میلہ 21 اور 22 فروری کو منعقد ہوگا

نیوز ڈیسک

پہلا، نصیرآباد ادبی میلہ (NAM) 21 اور 22 فروری 2018 کو بمقام ضلع کونسل ہال ڈیرا مراد جمالی منعقد ہو رہا ہےـ

ڈاکٹر محمد سعید جمالی کمشنر نصیرآباد اس میلے کے سرپرست اعلیٰ، بادل دشتی ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد سرپرست، پناہ بلوچ آرگنائزر، دھنی بخش بگٹی ڈپٹی آرگنائزر، عابد میر، جوہر بنگلزئی، شمس ندیم، مولا بخش جمالی، خادم حسین ڈومکی، عبدالحق جاموٹ، حضوربخش عمرانی اور آصف ابڑو آرگنائزنگ کمیٹی ارکان ہیں.

جب کہ آغا نیاز مگسی میڈیا کمیٹی، گلمیرگل مشاعرہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ـ

میلے میں افتتاحی تقریب کے علاوہ پانچ ادبی سیشن ہوں گے، جس میں ڈاکٹر شاہ محمد مری، ڈاکٹر حفیظ جمالی، اللہ بشک بزدار، ڈاکٹر لیاقت سنی، ڈاکٹر حامد علی بلوچ ، ڈاکٹر زینت ثنا، پروفیسر نسرین بلوچ، صوفی عبدالخالق، افضل مراد، وحید زہیر، نور خان محمد حسنی، ممتاز یوسف، قیوم بیدار، نامور ادیب، دانشور، محقق، شعراکرام شرکت فرما کر نصیرآباد کے ادبی پس منظر سمیت سماجی و ثقافتی پہلوؤں پر مقالے پیش کریں گے.

مشاعرہ، کتاب میلہ، تصویری نمائش، ثقافتی اسٹال، تھیٹر، میوزک اور بہت کچھ میلے کا حصہ ہوں گے.

سنگت تھیٹر بلوچستان نصیرآباد ادبی میلے کے پہلے روز عشقیہ داستان ” ہانی و شہہ مرید” کو اسٹیج ڈرامے کی صورت میں پیش کرے گا ـ

Facebook Comments
(Visited 21 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔