مرکزی صفحہ / سماجی حال / نوشکی: چیف جسٹس بلوچستان نے جوڈیشل کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ ریا

نوشکی: چیف جسٹس بلوچستان نے جوڈیشل کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ ریا

برکت زیب

عدلیہ آئین کے مطابق ریاست کا تیسرا ستون ہے، اس ناطے سے ریاست کی شان وعظمت کے مطابق وہ تمام سہولیات پہنچائی جا سکتی ہیں جو انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال ہونی چاہئیں، ان خیالات کا اظہارچیف جسٹس بلوچستان نور محمد مسکانزئی نے نوشکی میں 8 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جوڈیشل کپملیکس بلڈنگ کا سنگِ بنیاد رکھنے کے موقع پر افتتاحی تقریب میں قبائلی عمائدین، آفیسران اور وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوشکی میں مزید عدالتوں کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فرانزک لیبارٹری وقت کی عین ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت نے فنڈز بھی مختص کیے ہیں، ہماری اولین ترجیح ہے کہ فرانزک لیب کا قیام جلد از جلد ممکن ہو، کیونکہ جرائم کا سراغ جدید لیبارٹری کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور جرائم کے سدباب کے لیے عوام اور انتظامیہ کو تعاون کرنا ہوگا۔ نوشکی میں لا کالج کے سب کیمپس اور مزید عدالتوں کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔

قبل ازیں چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی کا نوشکی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا، پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، صدر نوشکی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ پیرجان مینگل نے چیف جسٹس کو سپاس نامہ پیش کیا۔

Facebook Comments
(Visited 12 times, 1 visits today)

متعلق برکت زیب سمالانی

برکت زیب سمالانی
نوشکی میں مقیم برکت زیب کل وقتی صحافتی کارکن ہیں۔ مختلف میڈیا ہاؤسز کے ساتھ کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ علاقائی مسائل کی رپورٹنگ اور تبصرہ نگاری کرتے ہیں۔ Email: brkat.zaib@gmail.com