مرکزی صفحہ / بلاگ / گوادر کا احمد سافی

گوادر کا احمد سافی

عبدالرحمان حمید

آپ نے احمد سافی کا نام تو سنا ہوگا۔ احمد سافی جو آج کل پاکستان میں نہیں بلکہ بہت سے ملکوں میں مشہور اور اچھا نام بنائے ہوئے ہے۔

دراصل احمد سافی نے ہمارے ملک پاکستان کا سب سے کم عمر پروفیسر اور صحافی بن کر دنیا کو حیران کیا اور ہمارے ملک کے نام کو روشن روش کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس چھوٹی عمر میں دنیا کو حیران کرنا، اس سے بڑی خوش قسمتی تو نہیں۔ اس چھوٹی سی عمر میں پاکستان کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں اس کا لیکچر دینا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

اسی طرح اگر ہم گوادر کے احمد سافی کی بات کریں تو وہ بلاچ قادر ہے جو کہ ایک انتہائی شعور یافتہ نوجوان ہیں۔ بلاچ قادر کے حوصلے احمد سافی کی طرح بلند ہیں۔ بالاچ قادر دراصل بلنگور دشت میں پیدا ہوئے۔ بالاچ قادر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول بلنگور سے مڈل پاس کر کے آکسفوڈ انگلش اسکول گوادر سے میٹرک کیا۔ ایف ایس سی کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر میں ایڈمیشن لیا۔

بالاچ کے ایڈمیشن لینے سے کالج میں سہولیات کی جو کمی بیشی تھی، ان ایشوز پر اور گوادر کے بہت سے اسکولوں میں جو ایشوز تھے، ان کو اپنی محنت سے حل کیا اور سب کے دلوں میں جگہ بنا لی۔ بالاچ قادر اس چھوٹی سی عمر میں گوادر کے تعلیمی مسائل کے حوالے سے امید کی ایک کرن ثابت ہوا۔

بالاچ بذاتِ خود ایک سچا، ایماندار نوجوان ہے۔ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے بالاچ ہر وقت سچائی، ایمانداری سے کسی غریب لاچار اسٹوڈنٹ کی آواز کو اٹھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔ اسی سبب سے بالاچ قادر نے اس چھوٹی سی عمر میں اپنی سچائی، ایمانداری، اور محنتی ہونے کی وجہ سے پورے گوادر کے لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے جگہ بنا رکھی ہے۔

میرے خیال میں گوادر کالج میں پہلے کچھ لیکچرار کی کمی تھی اور اسٹوڈنٹ بھی ہر کلاس میں 5 سے 10 تھے جب کہ ایک کلاس کا مجموعی داخلہ تعداد 150 سے 200 تک ہے۔ لیکن بالاچ کے اس کالج میں آنے کے بعد اس نے اسٹوڈنٹس کو کلاس میں‌ لے آنے کے حوالے سے کچھ حد تک اہم کردار ادا کیا۔ جس کی بدولت آج نہ صرف لیکچرار حاضر ہیں بلکہ ہر کلاس اسٹوڈنٹ سے بھری نظر آتی ہے۔

بالاچ قادر ایک انسان دوست اور سچائی، ایمان داری کے ساتھ جڑا ہوا جرنلسٹ بھی ہے۔ لہٰذا بالاچ قادر ہمارے لیے قابلِ احترام ہے۔ باید ہے کہ احمد سافی اور بالاچ قادر جیسی ہستیوں کی قدر کی جائے۔

Facebook Comments
(Visited 57 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔