مرکزی صفحہ / خصوصی حال / عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

نیوز ڈیسک

معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی عملبردار عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر فیروز پور روڈ پر واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

انگریزی روزنامہ دی نیشن کے مطابق عاصمہ جہانگیر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا.

عاصمہ جہانگیر پاکستان کی معروف سماجی ورکر رہی ہیں. وہ انسان حقوق کمیشن پاکستان کی فاؤنڈر ممبر رہیں. پاکستان سپریم کورٹ بار کی متعدر بار صدر بھی رہیں.

بلوچستان کے سیاسی مسائل پہ انہوں نے ہمیشہ اینٹی اسٹیشلشمنٹ رویہ اپنایا. وہ پاکستان میں محکوم اقوام کی جدوجہد میں نمایاں رہیں. ضیا آمریت سے لے کر مشرف دور تک انہوں نے ایک طویل سیاسی جدوجہد کی.

Facebook Comments
(Visited 38 times, 1 visits today)

متعلق نیوزڈیسک

نیوزڈیسک
حال حوال بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔ نیوز ڈیسک سے شائع ہونے والی خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل ذمہ داری ادارہ پہ عائد نہیں ہوتی۔