مرکزی صفحہ / سماجی حال / کوئٹہ: لکپاس کے قریب کوچ کھائی میں‌جا گری، 6 جاں بحق، درجنوں زخمی

کوئٹہ: لکپاس کے قریب کوچ کھائی میں‌جا گری، 6 جاں بحق، درجنوں زخمی

نیوز ڈیسک

میڈیا ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقہ میں لکپاس کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ بارش کے بعد ہونے والی پھسلن کے باعث کھائی میں‌ جا گری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے.

زخمیوں‌ کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے. ایدھی ذرائع کے مطابق کئی افراد بس کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے کرین کا انتظام کیا جا رہا ہے.

واضح رہے کہ ہفتہ کی شام کوئٹہ میں ہونے والی موسمِ سرما کی پہلی برسات کے بعد موسم خوش گوار ہونے کے ساتھ ساتھ راستوں میں پھسلن ہو گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے.

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں کھنہ موڑ کے قریب باراتیوں کی کوچ الٹ گئی. حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے.

لیویز ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 3 خواتین اور ایک مرد کی حالت تشویش ناک ہے. زخمیوں‌ کو پی پی ایل ہسپتال سوئی اور ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا گیا ہے.

Facebook Comments
(Visited 26 times, 1 visits today)

متعلق نیوزڈیسک

نیوزڈیسک
حال حوال بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔ نیوز ڈیسک سے شائع ہونے والی خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل ذمہ داری ادارہ پہ عائد نہیں ہوتی۔