مرکزی صفحہ / سیاسی حال / کوئٹہ: ممبر صوبائی اسمبلی و سابق وزیر اظہار کھوسہ نیب کے ہاتھوں گرفتار

کوئٹہ: ممبر صوبائی اسمبلی و سابق وزیر اظہار کھوسہ نیب کے ہاتھوں گرفتار

نیوز ڈیسک

نیب نے موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر خوراک بلوچستان میر اظہار حسین کھوسہ کو کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا، سابق وزیر نے قومی خزانے کو تقریباً 28 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ خوراک میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے موجودہ ایم پی اے اور سابق وزیر خوراک بلوچستان میر اظہار حسین کھوسہ کو گرفتار کر لیا۔

سابق وزیر خوراک نے محکمے کی سفارشات کے برخلاف بُری ساکھ کے حامل گریڈ 6 کے منظورِ نظر ملاز م کو انچارج پی آر سی سینٹر سریاب تعینات کروایا۔ اس دوران وزیر خوراک کی آشیرباد سے 65 ہزار گندم کی بوریاں غبن کر کے قومی خزانے کو تقریبا 28 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

ملزم کو گرفتار کر کے نیب بلوچستان جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل احتساب عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

Facebook Comments
(Visited 32 times, 1 visits today)

متعلق نیوزڈیسک

نیوزڈیسک
حال حوال بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔ نیوز ڈیسک سے شائع ہونے والی خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل ذمہ داری ادارہ پہ عائد نہیں ہوتی۔