مرکزی صفحہ / علمی حال / نیو امریکن انگلش لینگویج سینٹر سربندن کے پانچ برس

نیو امریکن انگلش لینگویج سینٹر سربندن کے پانچ برس

برکت بشیر

نیو امریکن انگش لینگویج سنٹر کی پانچویں اینیورسری کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ماسٹر علی اکبر تھے۔ دیگر مہمانانِ گرامی میں حفیظ اللّٰہ کیّازی، حنیف آسکانی، خلیل حسرت شامل تھے۔ پروگرام میں بچوں نے حمد و نعت پیش کیں اور انگلش میں تقاریر کیں۔

بچوں نے ڈرامہ بھی پیش کیا۔ بچوں نے” نازل جلدی بیا” کے گانے پر ڈرامہ پیش کر کے خوب داد وصول کی۔اس ڈرامے کا مرکزی خیال یہ تھا کہ بچوں کو کم عمری میں شادی کے لیے مبجور نہ کیا جائے، تاکہ بچے اپنی تعلیم کو ادھورا نہ چھوڑیں۔اس کے بعد اسی گروپ نے”تارے زمین پر” کے گانے پر لاجوب ُرلا دینے والی پرفارمنس دی۔ شاہ داد تاج اور رضوان بابو نے کامیڈی ایکٹ کر کے حاضرین انٹرٹینمنٹ فراہم کی۔ اس کے علاوہ سربندن کے نامور گلوکار اسماعیل آفتاب نے نیوامریکن سنٹر کا گانا کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر سر خلیل حسرت اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے چھوٹے بچے بھی روانی کے ساتھ آج انگلش بول رہے جس کی مجھے بہت خوشی ہے ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سنٹر کے استادوں نے بہت محنت کی ہے۔

سر حفیظ اللّہ کیّازی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ آج قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہے۔ آج کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کوالٹی ایجوکیشن کا سہارا لینا ہوگا۔

تقریب کے مہمانِ خاص علی اکبر نے نیو امریکن انگلش لینگویج سنٹر کی ٹیم کو پروقار تقریب منعقد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔ اور امید ظاہر کی کہ یہ سنٹر آئندہ بھی اس طرح کے کامیاب پروگرامز منقعد کرتا رہےگا۔

اشرف حسین کی طرف سے سنٹر کے لیے دس ہزار روپے،کاروباری شخصیت سیٹھ دودا نے دس ہزار روپے اور ماسٹر علی اکبر صاحب نے سنٹر کے لیے پچاس کرسیاں دینے کا اعلان کیا۔

پروگرام کے آخر میں بہتر پرفارمنس دینے والے طلبا و طالبات کو انعامات بھی دیے گئے۔

پہلی پوزیشن ابرار ابراہیم اور سراج فیض، دوسری پوزیشن نسیمہ شوکت اور تھرڈ پوزیشن شمسل دودا نے حاصل کی۔

Facebook Comments
(Visited 20 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔