مرکزی صفحہ / علمی حال / بی اے، بی ایس سی امتحانات سے متعلق تربت یونیورسٹی کا اعلامیہ

بی اے، بی ایس سی امتحانات سے متعلق تربت یونیورسٹی کا اعلامیہ

حال حوال

یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی ہذا کے تحت منعقد کیے گئے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017 کے نتائج کا 31 جنوری کو اعلان کیاگیاتھا۔ امتحانی عمل اور نتائج مرتب کرتے وقت ہر طرح کی شفافیت کا خیال رکھاگیا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر کسی بھی امیدوار کو ا پنے پیپرز سے متعلق کوئی تحفظ لاحق ہے تو وہ یونیورسٹی ہٰذا کے مروجہ قوائد و ضوابط کے مطابق ری کاؤنٹنگ۔ ری چیکنگ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

دریں اثنا یونیورسٹی انتظامیہ نے مجموعی صورت حال کا جائزہ لینے اور نتائج سے متعلق کسی بھی قسم کے تحفظات کو نمٹانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل سے دی ہے۔

Facebook Comments
(Visited 49 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔