مرکزی صفحہ / علمی حال / گوادر: تعلیمی مسائل پر گوادراسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ الائنس کا اہم اجلاس

گوادر: تعلیمی مسائل پر گوادراسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ الائنس کا اہم اجلاس

بالاچ قادر

گوادراسٹوڈنٹس اینڈیوتھ الائنس کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت کوآرڈینٹر برکت اللہ بلوچ منعقد ہوا. جس میں الائنس کے بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن اسماعیل عمر، ڈگری کالج کے یونٹ سیکریٹری بالاچ قادر، پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر میرعامرکلمتی، انجنئرایازاقبال اور شاہ بخش بلوچ نے شرکت کی.

اجلاس میں تربت یونیورسٹی کے حالیہ نتائج اور گوادر کے موجودہ تعلیمی صورتحال پر غور کیا گیا. اجلاس میں بلوچستان کے تعلیمی ڈھانچے کو ناقص قرار دے کرکہا گیا کہ صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے حکومتی دعوے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ بھی نہیں.

اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ نتائج میں گوادر کے 99 فیصد طلباءوطالبات کا ناکام ہونا تعلیمی اداروں پر خود سوالیہ نشان ہے.گوادر میں موجود تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان نےخود حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے.

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کے پورے ہونے تک خاموش نہیں رہاجائے گا اور اپنے جائزمطالبات پربھرپور آوازبلندکی جائے گی.

اجلاس میں موجودہ تعلیمی بحران اور طالبات کے احتجاج کو چند مخصوص افراد کی جانب تعصب کا رنگ دے کر ہوا دینے کی کوشش کی گئی ہے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا ہمیں علاقائی تعصب سے بالاتر ہوکر اپنے تعلیمی مسائل کی حل کیلئے ایک ساتھ ہوکرجدوجہد کرنے کی ضرورت ہے.

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نتائج کے معاملے پر بنائی جانے والی کمیٹی کو غیرجانبدار طریقے سے کام کرنے دیا جائے جس میں طلباء اور طالبات کے دو نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے.

Facebook Comments
(Visited 36 times, 1 visits today)

متعلق بالاچ قادر

بالاچ قادر
بالاچ قادر نوجوان طالب علم ہیں۔ گوادر سے تعلق رکھتے ہیں۔ سماجی موضوعات پہ بلاگ لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ balachqadir23@gmail.com