مرکزی صفحہ / سیاسی حال / کوئٹہ: سینیٹ انتخابات، بلوچستان کی سیاست میں‌ گہما گہمی

کوئٹہ: سینیٹ انتخابات، بلوچستان کی سیاست میں‌ گہما گہمی

رپورٹ: فتح شاکر

کوئٹہ. سینٹ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا عمل جاری ہے. گزشتہ روز سیاسی جماعت کے 24 نمائندوں نے کاغذات وصول کیے تھے. کاغذات 8 فروری وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں.

بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے لیے سر گر میوں میں گہما گہمی دیکھنے کو آئی ہے. سیاسی پارٹیوں کا آپس میں پس پردہ رابطے جاری ہیں. مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں نے 65 میں سے 37 ارکان کی حمایت کا دعوی کیا ہے. کہ 4 جنرل ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خواتین کا نشست آسانی سے جیت لیں گے.

کوئٹہ انوار الحق کا کڑ اور جان جمالی کی صاحبزادی ثنا ء جمالی مسلم لیگ کے امیدواروں میں سے ہو ں گے. نیشنل پارٹی کے خالد لانگو نے بھی سینیِٹ کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے. بی این پی کے سابق سینیٹر ثنااللہ بلوچ نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے.

Facebook Comments
(Visited 23 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔