مرکزی صفحہ / علمی حال / سیدہاشمی ڈگری کالج گوادر میں طلباء کیرئیرکونسلنگ پروگرام منعقد

سیدہاشمی ڈگری کالج گوادر میں طلباء کیرئیرکونسلنگ پروگرام منعقد

بالاچ قادر

گوادرایسوسی ایشن آف پروفیشنلز کے زیراہتمام سیدہاشمی ڈگری کالج میں طلباء کیرئیرکونسلنگ کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا.

پروگرام سے انجنئیرحمار بلوچ، آصف اکبر ، آرکیٹیکٹ تیمورعلی و دیگر نے طلباء کو لیکچردیتے ہوئے کہا کہ طلباء اپنے شوق و منشاء کے مطابق مضامین کا انتخاب کریں کیوں کہ جس میدان میں کسی کا دلچسپی ہے تو وہ بہتر طریقے سے اس پر مکمل عبور حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے طلباء و طالبات کومضامین کے انتخاب میں والدین کی جانب سے دباؤ ڈالا جاتا ہے جب کہ بہتر رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء اکثر اپنے پسند کے مضامین منتخب کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ زیادہ ترطلباء و طالبات شعبہ جات کے انتخاب میں‌ ناکامی کی وجہ سے تعلیم سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں ، یا پھر اچھے طریقے سے تعلیمی حصول جاری نہیں رکھ پاتے۔ والدین کو کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو مضامین کے انتخاب میں زور زبردستی کے بجائے ان کی دلچسپی کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت طلباء تعلیم کو اپنا شعار بنا کر آگے بڑھیں، تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم کی ترقی نہیں‌کر سکتی. جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہمارے نوجوانوں کوہر طر ح کے فنون سے آشناء ہونے کی ضرورت ہے. ناکامی کامیابی کی پہلا سیڑھی ہے طلباء کو تمام تر ناکامیوں کو نظرانداز کرکے اپنے روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

مقررین نے لیکچر کے دوران طلباء کو پروجیکٹر کے ذریعے ہائیرایجوکیشن کے مختلف شعبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گوادر ایسوسی ایشن آف پروفیشنلز طلباء کی کیرئیر کونسلنگ کے حوالے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر پروگرامز کا انعقاد کررہا ہے جس کا مطلب تعلیمی میدان میں طلباء و طالبات کی بہتررہنمائی کرنا ہے۔

انہوں نے لیکچر پروگرام انعقاد کرانے کیلئے تعاون پر کالج کے پرنسپل اور لیکچراز کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments
(Visited 44 times, 1 visits today)

متعلق بالاچ قادر

بالاچ قادر
بالاچ قادر نوجوان طالب علم ہیں۔ گوادر سے تعلق رکھتے ہیں۔ سماجی موضوعات پہ بلاگ لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ balachqadir23@gmail.com