مرکزی صفحہ / علمی حال / بیلہ: زلزلے سے گرلز سکول متاثر، طالبات کا تعلیمی سلسلہ معطل

بیلہ: زلزلے سے گرلز سکول متاثر، طالبات کا تعلیمی سلسلہ معطل

خلیل رونجھو

بیلہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے اسکولز شدید متاثر، تعلیمی عمل مفلوج، تعلیمی ادارے تین دن کے لیے بند.

تفصیلات کے مطابق بیلہ میں بدھ کی صبج کو آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں اور مسلسل دو دن تک آنے والے آفٹر شاکس کی وجہ سے جہاں انسانی جانوں کے تفصان کی اطلاعات ہیں. وہیں گھروں کے ساتھ بہت سارے سرکاری اسکولز کی عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں جس میں بوائز و گرلز ہائی اسکول بیلہ شامل ہیں. جنہیں تین دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے.

اس حوالے سے گزشتہ دنوں ضلعی تعلیمی آفیسران نے غیر سرکاری تنظمیوں کے رہنماؤں کے ساتھ اسکولز کا وزٹ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا . جس میں سب سے زیادہ خراب صورتحال گرلز ہائی اسکول کی عمارت بنائی جاتی ہے جس کو زلزلے کے جھٹکوں نے بری طرح متاثر کیا ہے.

اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اسکول میں زیرتعلیم طالبات کے لیے فوری طورپر متبادل عمارت کا بندوبست کر کے ان طالبات کو وہاں شفٹ کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی ممکنہ زلزلے کی صورت میں کسی جانی نقصان کے خطرات کم ہوں

Facebook Comments
(Visited 14 times, 1 visits today)

متعلق خلیل احمد رونجھا

خلیل احمد رونجھا
خلیل احمد رونجھو بیلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ کل وقتی سماجی کارکن ہیں۔ سماجی معاملات پر ہی لکھنا بھی ان کا مشغلہ ہے۔