مرکزی صفحہ / علمی حال / تربت یونیورسٹی نے ضمنی امتحانات کا اعلان کردیا

تربت یونیورسٹی نے ضمنی امتحانات کا اعلان کردیا

نیوز ڈیسک

یونیورسٹی آف تربت کے کنٹرولرامتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تربت یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد کئے گئے بی اے،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2017 میں فیل ہونے والے امیدواروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ ضمنی امتحانات میں شامل ہونے کے لئے داخلہ فارم بمع فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15فروری 2018مقررکی گئی ہے۔

جب کہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 25فروری تک، ڈبل فیس کے ساتھ7مارچ اورٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم14مارچ2018تک شعبہ امتحانات مین کیمپس یونیورسٹی آف تربت میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی بھی امتحانی فارم قبول نہیں کیاجائے گا۔امتحانات کے انعقاد کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیاجائے گا۔

امتحانی فارم تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجزگورنمنٹ گرلزڈگری کالج تربت،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنجگوراور گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر کے علاوہ گورنمنٹ گرلز کالج گوادر کے پرنسپل کے آفس سے وصول کئے جاسکتے ہیں۔

امتحانی فیس بینک چالان یا بینک ڈرافٹ کے زریعے بنام یونیورسٹی آف تربت حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے ایم 8روڈ گھنہ تربت میں واقع تربت یونیورسٹی مین کیمپس شعبہ امتحانات سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments
(Visited 16 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔