مرکزی صفحہ / سیاسی حال / وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انتخاب، ایک امیدوار دستبردار

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انتخاب، ایک امیدوار دستبردار

ویب ڈیسک

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انتخاب آج ہوگا جس کے لیے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تاہم ایک امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 16 ویں قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا جس کے لیے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جن میں ق لیگ کے میر عبدالقدوس بزنجو جبکہ پشتونخوا میپ کے دو امیدوار عبدالرحیم زیارتوال اور سید لیاقت آغا شامل ہیں۔ تاہم انتخاب سے قبل رحیم زیارتوال اپنی پارٹی کے امیدوار سید لیاقت آغا کے حق میں دستبردار ہوگئے جس کے نتیجے میں اب دو امیدواروں میں وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے مقابلہ ہوگا۔ میر عبدالقدوس بزنجو کو اپوزیشن اتحاد کی حمایت حاصل ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں جمعیت علمائے اسلام ، بلوچستان نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) شامل ہیں۔

اسمبلی کا اجلاس ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گیے ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے، جب کہ
اسمبلی جانے والے راستے بھی بند کردیے گئے ہیں۔ بدھ کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد اسمبلی کے باہر خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسی حوالے سے اسمبلی کے گرد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Facebook Comments
(Visited 23 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔