مرکزی صفحہ / فنی و ادبی حال / اوتاک مکران کا بین الادارتی ادبی گرینڈ پروگرام منعقد کرنے کا اعلان

اوتاک مکران کا بین الادارتی ادبی گرینڈ پروگرام منعقد کرنے کا اعلان

اسد بلوچ

تربت: اوتاک ( ادبی سرکل )کا مکران کی سطح پر بین الادارتی ادبی گرینڈ پروگرام کا اعلان ۔ پروگرام میں ادبی سیمیناربعنوان "لبزانکی ادارہ ءُ بلوچی لبزانکی ادارہ،،بھی منعقد ہوگا جس میں ادیب و شعراء مقالے پیش کرینگے۔

سیمینار 14 جنوری 2018 ء کوپسنی میں پسنی ویلفئیر سینٹر میں منعقد ہوگا جس میں بلوچستان بھر سے ادبی تنظیموں کو مدعو کیا گیا ہے. سیمینار میں بلوچستان بھر سے ادب سے وابستہ قلم کار اور نقاد اپنے مقالے پیش کرینگے۔

سیمینارکے تین حصوں‌ پر مشتعمل ہو گی. پہلے حصے میں ادیب و دانشور مزکورہ عنوان پر اپنے مقالے پیش کرینگے یہ حصہ صبح 10 بجے شروع ہوکر 2 بجے تک اختتام پزیر ہوگا، دوسرے حصے میں شام 4 بجے تا 6 بجے محفل مشاعرہ منعقد ہوگا اس میں بلوچستان بھر کے شعراء حصہ لے کراپنے کلام پیش کریں گے جب کہ تیسرا اور آخری حصہ میوزیکل شو کاہوگا جس میں بلوچی زبان کے مایہ ناز گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔محفل موسیقی رات 9 بجے شروع ہوگا اور 12 بجے اختتام پذیر ہوگا۔

اوتاک مکران کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان بھر کے تمام ادبی تنظیموں کو اس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔اوتاک کی جانب سے شعر و ادب سے دل چسپی رکھنے والے ادب دوست حضرات سے سیمینار اور دیگر پروگرامات میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

Facebook Comments
(Visited 23 times, 1 visits today)

متعلق اسد بلوچ

اسد بلوچ
تربت میں مقیم اسد بلوچ صحافت اور انسانی حقوق کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ انسانی حقوق کمیشن کے ضلعی نمایندہ بھی ہیں، اور بیک وقت مختلف صحافتی اداروں کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔ علاقائی مسائل پہ تبصرہ اور تجزیہ ان خاص میدان ہیں۔