مرکزی صفحہ / سیاسی حال / بلوچستان کے حکمران: 1972 تا 2018

بلوچستان کے حکمران: 1972 تا 2018

نیوز ڈیسک

پاکستان میں ون یونٹ کے خاتمے کے بعد بلوچستان میں پہلی صوبائی اسمبلی قائم ہوئی. تب سے اب تک بلوچستان میں اقتدار کا ہما کس کس کے سر رہا، ذیل میں اس کا تذکرہ پیش کیا گیا ہے:

سردار عطااللہ مینگل: یکم مئی، 1972ء تا 13 فروری، 1973ء، نیشنل عوامی پارٹی

گورنر راج: اکبر بگٹی: 13 فروری، 1973ء، 27 اپریل 1973ء

جام غلام قادر خان: (پہلی مرتبہ) 27 اپریل، 1973ء، 31 دسمبر 1974ء، پاکستان پیپلز پارٹی

گورنر راج: احمد یار خان: 31 دسمبر 1974ء، 7 دسمبر 1976ء

سردار محمد خان باروزئی: 7 دسمبر، 1976ء، 4 اپریل 1977ء، پاکستان پیپلز پارٹی

فوجی قانون: (مارشل لا) 4 اپریل، 1977ء6، اپریل 1985ء

جام غلام قادر خان: (دوسری مرتبہ)، 6 اپریل 1985ء، 29 مئی 1988ء (آزاد)

ظفر اللہ خان جمالی: 24 جون، 1988ء، 24 دسمبر 1988ء، اسلامی جمہوری اتحاد

خدا بخش مری: 24 دسمبر 1988ء، 5 فروری 1989ء، قائم مقام منصفِ عدالت عالیہ بلوچستان

اکبر خان بگٹی: 5 فروری 1989ء، 7 اگست 1990ء، بلوچستان نیشنل الائنس

میر ہمایوں خان مری: 7 اگست 1990ء، 17 نومبر 1990ء

تاج محمد جمالی: (پہلی مرتبہ)، 17 نومبر 1990ء، 20 مئی 1993ء، اسلامی جمہوری اتحاد

ذوالفقار علی مگسی: (پہلی مرتبہ) 20 مئی 1993ء، 19 جولائی 1993ء، آزاد

محمد نصیر مینگل: 19 جولائی 1993ء، 20 اکتوبر 1993ء، آزاد / قائم مقام

ذوالفقار علی مگسی: (دوسری مرتبہ)، 20 اکتوبر 1993ء، 9 نومبر 1996ء، آزاد

ظفر اللہ جمالی: (دوسری مرتبہ)، 9 نومبر 1996ء، 22 فروری 1997ء، قائم مقام

اختر مینگل: 22 فروری 1997ء، 15 جون 1998ء، بلوچستان نیشنل پارٹی

جان محمد جمالی: 15 جون 1998ء، 12 اکتوبر 1999ء، آزاد

گورنر راج: امیرالملک مینگل: 12 اکتوبر 1999ء، یکم دسمبر، 2002ء

جام محمد یوسف: یکم دسمبر 2002ء، 19 نومبر، 2007ء، پاکستان مسلم لیگ ق

محمد صالح بھوتانی: 19 نومبر 2007ء، 8 اپریل 2008ء، قائم مقام

اسلم رئیسانی: 9 اپریل 2008ء، 14 جنوری 2013ء، پاکستان پیپلز پارٹی

گورنر راج: 14 جنوری 2013ء، 13 مارچ 2013ء

اسلم رئیسانی: 13 مارچ 2013ء، 23 مارچ 2013ء، پاکستان پیپلز پارٹی

نواب غوث بخش باروزئی: (نگران)، 23 مارچ، 2013ء، 7 جون، 2013ء

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ: 7 جون، 2013ء، 24 دسمبر 2015ء نیشنل پارٹی (پاکستان)

ثناءاللہ زہری: 25 دسمبر 2015ء، 9 جنوری 2018، پاکستان مسلم لیگ ن

تحریک عدم اعتماد کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا، گورنر بلوچستان نے ثنااللہ زہری کا استعفیٰ منظور کر لیا. آئندہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کیا گیا ہے. اس وقت صوبہ بنا کسی ایگزیکٹو کے تحلیل شدہ اسمبلی کے ساتھ کام کر رہا ہے.

Facebook Comments
(Visited 22 times, 1 visits today)

متعلق نیوزڈیسک

نیوزڈیسک
حال حوال بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔ نیوز ڈیسک سے شائع ہونے والی خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل ذمہ داری ادارہ پہ عائد نہیں ہوتی۔