مرکزی صفحہ / فنی و ادبی حال / بلوچی کے نامور شاعر غلام حسین غلام انتقال کر گئے

بلوچی کے نامور شاعر غلام حسین غلام انتقال کر گئے

نیوز ڈیسک

بلوچی زبان کے نامور شاعر غلام حسین غلام مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور سول ہسپتال کراچی میں داخل تھے۔

لیاری سے تعلق رکھنے والے غلام حسین غلام بلوچی زبان کے معروف شاعر تھے۔ ان کی شاعری میں مزاحمتی اور عشقیہ رنگ جھلکتا تھا. انہوں نے شاعری کا آغاز 1970 میں کیا۔ وہ اپنے جداگانہ طرز شاعری کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول تھے۔

انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے، چار بیٹیاں ایک بیوہ چھوڑے ہیں۔ انہیں آج دوپہر 2 بجے کے قریب مورڑ قبرستان شیرشاہ میں دفنایا جائے گا۔

Facebook Comments
(Visited 108 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔