مرکزی صفحہ / علمی حال / دی اوئیسس گوادر کی سولہ سالہ تقریبات

دی اوئیسس گوادر کی سولہ سالہ تقریبات

یلان زامرانی

دی اوئیس اسکول گوادر نے آج یعنی 10جنوری 2018 کو اپنی سولہویں تعلیمی سال مکمل کی. اس ادارے کی بنیاد 1998 کو رکھی گئی. اس کی بنیاد کسی اور نے نہیں‌ رکھی. وہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے انگلش لٹریچر میں ماسٹر کرنے والے نوجوان قلمکار وتعلیمی ماہر شہید سرزاہد آسکانی تھے. جو چارسال بعد یعنی 2002کو دی اوئیسس اسکول کی صورت میں ایک تناور درخت بن کرگوادر کے باسیوں کی علمی پیاس بجھانے لگا. یادرہے کہ یہ اپنی نوعیت کا واحد جدید تعلیمی درسگاہ تھا جہاں انگلش میڈیم میں بچوں کو جدید دور کے تقاضوں کیساتھ بچوں کو تعلیم دی جاتی تھی.

اس سے قبل گوادر کی بچے اور بچیاں انگلش زبان سے نابلد تھے، شہید سرزاہد آسکانی کی طویل جدوجہد سے اس کاقیام ممکن ہوسکا، بنیادی طور پر ادارے کا آغاز ایک اسکول کی صورت میں‌ کیا گیا مگر آج اس ادارے کی کامیاب تعلیمی وتربیتی سفر کی بدولت تین مزید کیمپس وجود میں آئے اور اب یہ ادارہ چار شاخوں پر مشتمل ہے 2500 طلباء وطالبات یہاں‌ سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں.

2017کو میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پورے ڈسٹرک گوادر میں اول دوم اور سوم پوزیشن اسی اسکول کے طلباء نے اپنے نام کرلیئے. امریکہ اور چائنا سمیت ملکی مختلف یونیورسٹیوں میں دی اوئیسس کے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد زیرتعلیم ہے جب کہ ایک کثیرتعداد ملک کے سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں.

آج اسکول کی سولہویں یوم تاسیس کی مناسبت سے دی اوئیسس اسکول گوادر مجاہد وارڈ کی جانب ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا. پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا.

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل سرحنیف آسکانی نے کہاکہ اس اسکول کا آغاز شہید سرزاہد آسکانی نے اس عزم کیساتھ کیا تھا کہ گوادر شہر کے فرزندوں کو جدید تعلیمی تقاضوں سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے اور وہ دنیا کی دیگر اقوام کے صف میں کھڑے رہیں.

انہوں نے کہاکہ شہید سرزاہد آسکانی کی محنت اور جدوجہد سے آج الحمدللہ اسکول نے ایک اہم مقام حاصل کیا ہے. اور ہم ان شاء اللہ مزید کوشش کرکے اس کو تکمیل تک پہنچائیں گے.

وائس پرنسپل سرجلیل فیض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس درسگاہ کا آغاز آج سے سولہ سال پہلے شہید سرزاہد آسکانی نے کیاتھا جس میں طلباء وطالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آیا اور آج اس ادارے کا نام پوری دنیامیں روشن ہے.

انہوں نے کہاکہ دی اوئیسس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات آج دنیاکے کونے کونے میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں. کہ دی اوئیسس کا وقار ہمیشہ بلند رہے گا.

پروگرام میں سرحفیظ اللہ بلوچ اور دیگر طلباء نے بھی خطاب کیا، جب کہ نظامت کے فرائض اسکول کے سینئر ٹیچر ونوجوان شاعر سرخلیل حسرت نے سرانجام دیئے. آخرمیں ادارے کا سالگرہ کیک کاٹاگیا.

Facebook Comments
(Visited 57 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔