مرکزی صفحہ / بلاگ / آؤ بیٹیاں جلا دیں !

آؤ بیٹیاں جلا دیں !

منصور احمد مانی

"آؤ بیٹیاں جلا دیں !
کہ شاید پھر انصاف ہو جائے!
میں اپنی مریم جلاتا ہوں
تم اپنی ماریہ جلا ڈالو!
بدن کو خاک کر ڈالو!
ناموس بچانی ہے

یا انصاف چاہتے ہو؟
لختِ جگر کو بھول نہیں سکتے
تو
بلکتی ممتا پر ترس نہ کھاو!
اگر انصاف چاہتے ہو!
تو گھر کے آنگن میں نہیں!
شہر کے بیچ
چوراہئے پر!
بیٹیاں جلا ڈالو!

کہ یہ انصاف کی راہ میں حائل
چند بھیڑیوں کی نظر میں ہیں!
یہ بھیڑیئے جو قابض ہیں!
ہماری قسمت پہ
یہ بھیڑیئے جوجھکا دیتے ہیں
عدل کے ترازو کو!

یہ بھیڑیئے جلا ڈالو!
یہ ترازو پھونک ڈالو!
ورنہ
میں اپنی مریم جلاتا ہوں
تم اپنی ماریہ جلا ڈالو
کہ شاید پھر انصاف ہو جائے "

Facebook Comments
(Visited 43 times, 1 visits today)

متعلق منصور مانی

منصور مانی
صحافت کے شعبے سے وابسطہ منصور مانی کا تعلق کراچی سے ہے۔ ڈان نیوز میں کام کر رہے ہیں۔ سماجی مسائل پر قلم کشائی کرتے ہیں۔