مرکزی صفحہ / سماجی حال / کوئٹہ: دھماکے میں‌ 5 پولیس اہلکار جاں بحق، 18 افراد زخمی

کوئٹہ: دھماکے میں‌ 5 پولیس اہلکار جاں بحق، 18 افراد زخمی

نیوز ڈیسک

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی او چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی اسمبلی سے تھوڑے فاصلے پر ریڈ زون کے قریب جی پی او چوک پر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی ایک بس بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا پولیس ٹرک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں‌ بحق ہوگئے جب کہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Facebook Comments
(Visited 23 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔