مرکزی صفحہ / سیاسی حال / وزیراعظم کی ناکام اسلام آباد واپسی

وزیراعظم کی ناکام اسلام آباد واپسی

نیوز ڈیسک

کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ ناکام مایوس واپس اسلام آباد لوٹ گئے.

مسلم لیگ(ن) کے منحرف اراکین نے وزیراعظم سے ملاقات کرنے سے انکا ر کر دیا اور تمام تر کوششیں ناکام رہیں .

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانیوالے منحرف اراکین سے ملاقات کی اور انہیں منانے کے لئے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اور گورنر ہاؤس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے اراکین سے ملاقات کی تا ہم وزیراعظم نے لیگی منحرف اراکین سے بھی رابطے کئے مگر تمام تر کوششوں کے باوجود وزیراعظم نے منحرف اراکین سے ملاقاتیں نہیں کی اور واپس اسلام آباد چلے گئے.

وزیراعظم نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تا ہم مولانا فضل الرحمان کو قائل نہ کر سکے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی قیادت اور پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے ملاقات کرنے اور تحریک عدم اعتماد واپس نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔

Facebook Comments
(Visited 27 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔