مرکزی صفحہ / سماجی حال / بلوچ گوریلا رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی والدہ انتقال کرگئیں

بلوچ گوریلا رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی والدہ انتقال کرگئیں

نیوز ڈیسک

پاکستان کے خلاف مسلح مزاحمتی تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی والدہ نور خاتون گزشتہ دنوں کراچی میں‌انتقال کر گئیںـ

مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں ـ ذرائع کے مطابق انہوں نے چھ جنوری کو دنیا کو الوداع کہا ـ
ان کے آبائی علاقے مشکے میں جاری فوجی آپریشن کے باعث ان کی تدفین کولواہ میں کی گئی ـ

مرحومہ نے زندگی میں کافی دکھ اٹھائےـ ان کے دو بیٹے سفر خان اور علی نواز فضائی بمباری میں شہید ہوئےـ جب کہ بہو اور بیٹیوں کو اغوا کیا گیا ـ ان کے دیگر دو بیٹے ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ اور فیض بلوچ طویل عرصے سے پہاڑوں میں برسرپیکار ہیں ـ

ان کی ناگہانی وفات پر بلوچ سیاسی، سماجی رہنماؤں اور کارکنوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ـ

Facebook Comments
(Visited 69 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔