مرکزی صفحہ / علمی حال / تربت یونیورسٹی میں تین ملین کے تاج۔الہٰی سکالرشپ کا آغاز

تربت یونیورسٹی میں تین ملین کے تاج۔الہٰی سکالرشپ کا آغاز

نیوز ڈیسک

یونیورسٹی آف تربت میں مزید سکالرشپ پروگرام کا آغاز۔ تربت یونیورسٹی میں زیرتعلیم غریب اور قابل سٹوڈنٹ کی مالی معاونت کے لیے تربت یونیورسٹی کی درخواست پر بزنس مین اور سماجی کارکن ڈاکٹر شبیر کی جانب سے تین ملین روپے کا عطیہ دیا گیا جس سے ایک ملین روپے سے تاج محمد اسکالرشپ اور دو ملین روپے سے میر الہیٰ بخش رند اسکالرشپ کا آغاز کیا گیا ہے۔

ان دونوں سکالرشپس کے قیام کے سلسلے میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کے لیے تربت یونیورسٹی میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹرکیوای سی پروفیسر ڈاکٹرگل حسن اور بزنس مین اور سماجی کارکن ڈاکٹر شبیر کی جانب سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ، رجسٹرار تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرحنیف الرحمان، ڈائریکٹر فنانس غلام فاروق بلوچ، ڈائریکٹرگوادر کیمپس اعجاز احمد بلوچ اور پی ایس او ٹو وائس چانسلر چاکرحیدر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ غریب، قابل اور مستحق طلبا و طالبات کی مالی معاونت کے لیے تربت یونیورسٹی ایک جامع پروگرام پر عمل کر رہی ہے تاکہ غریب طلبا و طالبات بغیر کسی مالی مشکلات اور رکاوٹ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اس مقصد کے لیے سٹوڈنٹ انڈومنٹ فنڈ اور تربت یونیورسٹی میرٹ اسکالرشپ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور قابل اور مستحق طالب علموں کی مالی معاونت کے لیے مخیرحضرات سمیت معاشرے کے ہرطبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو آگے آ کر اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ آفس آف سٹوڈنٹ فنانشل ایڈ اینڈ اسکالرشپ کے تحت پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی سربراہی میں تربت یونیورسٹی میں زیرتعلیم قابل اور مستحق طالب علموں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کے سلسلے میں ایک مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کے مطابق متعدد مخیرحضرات ، سپانسرز اور سوشل ویلفیئر کی تنظیموں نے اس مہم کا حصہ بننے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے جو کہ علاقے میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مثبت آغاز ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے تربت یونیورسٹی میں کریم دشتی اسکالرشپ کے قیام کے لیے ایڈوکیٹ جاڈین دشتی کی جاب سے ایک ملین روپے کا عطیہ دیاگیا تھا۔

Facebook Comments
(Visited 219 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔