مرکزی صفحہ / سماجی حال / کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

ویب ڈیسک

کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی اہلکارکو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

Facebook Comments
(Visited 13 times, 1 visits today)

متعلق نیوزڈیسک

نیوزڈیسک
حال حوال بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔ نیوز ڈیسک سے شائع ہونے والی خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل ذمہ داری ادارہ پہ عائد نہیں ہوتی۔