مرکزی صفحہ / سیاسی حال / کوئٹہ: صوبائی اسمبلی میں‌ ہلچل، وزیر داخلہ کا استعفیٰ کا فیصلہ

کوئٹہ: صوبائی اسمبلی میں‌ ہلچل، وزیر داخلہ کا استعفیٰ کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیرماہی گیری میرچاکرسرفرازڈومکی نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ کسی بھی وقت اپنے استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کر دیں گے۔ میر سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کی وجہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو بتایا گیا ہے اور وہ اپنے استعفے کے حوالے سے باضابطہ اعلان بعد میں کریں گے۔دوسری جانب وزیرماہی گیری بلوچستان میرچاکرسرفرازڈومکی نے بھی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا ہے۔

قبل ازیں بلوچستان اسمبلی میں 14اراکین نے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ تحریک عدم اعتماد پر عبدالقدوس بزنجو،سید آغا رضا،میرخالد لانگو،محمد اخترمگسی،زمردخان اچکزئی سمیت دیگر اراکین نے دستخط کیے۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں ہمارے تحفظات تھے جنہیں دورنہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے ہم نے نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی 65 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے 52 حکومتی اتحاد میں شامل ہیں۔

Facebook Comments
(Visited 69 times, 1 visits today)

متعلق نیوزڈیسک

نیوزڈیسک
حال حوال بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔ نیوز ڈیسک سے شائع ہونے والی خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل ذمہ داری ادارہ پہ عائد نہیں ہوتی۔