مرکزی صفحہ / سماجی حال / کوئٹہ: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،متعدد اہلکار زخمی

کوئٹہ: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،متعدد اہلکار زخمی

ویب ڈیسک

کوئٹہ: بلیلی کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں دھماکا سنا گیا، دھماکا ایف سی چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے جس میں متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ بھی سنی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہوگئی ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بشکریہ:‌ایکسپریس نیوز

Facebook Comments
(Visited 18 times, 1 visits today)

متعلق نیوزڈیسک

نیوزڈیسک
حال حوال بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔ نیوز ڈیسک سے شائع ہونے والی خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل ذمہ داری ادارہ پہ عائد نہیں ہوتی۔