مرکزی صفحہ / فنی و ادبی حال / جیوز کا ماہانہ ادبی پروگرام

جیوز کا ماہانہ ادبی پروگرام

سلیمان ہاشم

گوادر جیوز لبزانکی گل کے زیر اہتمام ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایک تقریب ضرورمنعقد ہوتی رہتی ہے. اس بار بھی جنوری کی پہلی تاریخ کی شام کو جیوز لبزانکی گل کے دفتر میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ بیوٹمز کوئٹہ انجنیرینگ کے سے پاس کئے ہوئے نوجوان انجنئیر فیصل مختار مہمان خاص تھے جبکہ صدارت جیوز لبزانکی گل کے کار مستر کے بی فراق تھے اور نظامت کے فرائض سمین ارمان نے اداکئے۔

یہ پروگرام دو حصوں پر مشعمل تھا اس کا پہلا حصّہ نثری تھا جس میں بالاچ قادر نے اردو میں آزاد نظم ” اس بستی کو مت جلاؤ ” اور شاہ ابن شین نے بلوچی افسانہ پیش کی اور سامعین سے داد وصول کی۔

دوسرے حصّے میں شعرا نے اپنے کلام سنائے جن میں محسن جلال، اسماعیل منتظر، کے بی فراق، سعید اللہ خیال، حفیظ مہر، حنیف راج، سمین ارمان، محمد علی ارمان، بالاچ قادر، حسرت دشتی، زبیر قمبر، رزاق تحیسین ، شاہ میر دیدگ، خالد ہما، شاہ ابن شین،علی واھگ شامل تھے۔

مہمان خصوصی انجنئیر فیصل مختارنے اپنےخطاب میں جیوز کے دوستوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی اور مزید کہا کہ ہر ماہ جیوز کے یہ خوبصورت پروگرام روح کو تازگی بخشتے ہیں، جب ہمیں کبھی بھی فراغت کے مواقع میسر ملتے تو ہم یہاں ضرور آئیں کتب بینی کو اپنا شعار بنائیں۔

جیوز کی پوری ٹیم کا کردار قابل تعریف ہے کہ انہوں نے بڑی جدوجہد کی اور اس کے پروگراموں کو مستقل بنیادوں سے چلا رہے ہیں۔ میں فخریہ کہتا ہوں کہ جیوز نے اپنے تہی کئی انجنئیر کئی ادیب،کئی شاعر، کئی محقق پیدا کئیے ہیں۔ جیوز نے نئی پودے کو ایک بہترین پلیٹ فارم دی ہے جس سے انہیں بہتر سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

جیوز کے پاگواجہ کےبی فراق نےاپنے خطاب میں کہا کہ جیوز کا یہ تسلسل جاری ہے، ہر معاشرے کے اپنے انداز ہوتے ہیں، یہاں پر ہمارے اکھٹے ہونے کا مقصد ہم آئنگی کو فروغ دینا ہے، ہمارا مقصد اپنے معاشرے میں بیٹھ کر آزادی سے بات چیت کریں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ کوبانٹیں، اپنے سوسائٹی کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمارے بزرگ ان بچوں کے ساتھ مل جل کر رہنے میں شاید عار محسوس کرتے ہوں گے، بزرگوں کو چاہئیے کہ وہ بھی آکر ان پروگراموں میں شامل ہوں، اور اپنے خیالات سے نئی پود کو شعور اور آگاہی دیں۔

جیوز ریفرنس لائبریری نے ہمیشہ ایسے پروگرام ترتیب دئیے ہیں جن سے یہاں کے نوجوانوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آئی، ہم ایک زندہ قوم ہیں، ایسے پلیٹ فارم پر اپنے فکر و سوچ کو واضع اور وسعی کریں اور ہر ایک کو سیکھنے کا موقع فراہم کریں۔

Facebook Comments
(Visited 40 times, 1 visits today)

متعلق سلیمان ہاشم

سلیمان ہاشم
سلیمان ہاشم گوادر کے سینئر صحافی ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف اداروں کے لیے صحافتی خدمات انجام دینے کے بعد اب بہ طور فری لانسر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ رپورٹنگ کے ساتھ علاقائی سماجی، سیاسی مسائل پہ تبصرہ نگاری بھی کرتے ہیں۔ Email: sulemanhashim123@gmail.com