مرکزی صفحہ / سماجی حال / کوئٹہ: چرچ میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ: چرچ میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

نیوز ڈیسک

کوئٹہ میں قائم چرچ میں بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ بم دھماکا کوئٹہ کے امداد چوک پر قائم ایک چرچ میں ہوا جس کے بعد مبینہ دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی اور واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دھماکے کے وقت چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم جائے وقوع پر سیکیورٹی اہلکاروں اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور غیر متعلقہ افراد کو جائے وقوع کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقے کے قریب کوئٹہ کا ریلوے اسٹیشن جبکہ اہم سرکاری عمارات بھی موجود ہیں۔

بشکریہ: ڈان ٹی وی

Facebook Comments
(Visited 29 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔