مرکزی صفحہ / فنی و ادبی حال / پسنی:‌ معروف فنکار و ادیب اکرم صاحب خان انتقال کر گئے.

پسنی:‌ معروف فنکار و ادیب اکرم صاحب خان انتقال کر گئے.

ظریف بلوچ

پسنی میں صحافت کے بانی، مکران کے سئینر صحافی اور بلوچی زبان کے مزاحیہ شاعر و ادیب واجہ اکرم صاحب خان انتقال کرگئے۔ اکرم صاحب خان گزشتہ چند عرصے سے شدید علیل تھے۔

اکرم صاحب خان نے آج سے 28سال قبل صحافت کا آغاز مقامی اخبار روزنامہ انتخاب سے کیا اور 1989 میں انہوں نے انتخاب کے لئے پسنی میں بطور صحافی اپنی صحافتی کئیریر کا آغاز کیا۔وہ بلوچی زبان کے چینل وش نیوز سے بھی چند عرصے منسلک رہے۔ اور زندگی کے آخری ایام میں اکرم صاحب خان بلوچستان کے ایک مقامی اخبار ایگل حب سے منسلک تھے۔

وہ بلوچی زبان کے مزاحیہ شاعر و ادیب تھے اور انہوں‌ نے دو کتابیں‌ یل و آلاڑ اور پدگوانک تصنیف کیں۔ وہ پسنی کے ایک سکول سے ڈرائنگ ٹیچر ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔ وہ ناکو تیاب دپی کے قلمی نام سے لکھتے رہے ہیں.

اکرم صاحب خان صحافت اور ادب کے ساتھ ایک اچھے آرٹسٹ اور کمپیر بھی تھے۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہزاروں شاگرد آج زندگی کے مختلف شعبوں سے منسلک ہیں۔

وہ بلوچی ادب اور صحافت کا ایک بڑا اثاثہ تھے۔ اکرم صاحب خان کی وفات سے مکران کی صحافت اور بلوچی ادب میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے. انہیں‌ ہفتے کی صبح دس بجے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Facebook Comments
(Visited 99 times, 1 visits today)

متعلق ظریف بلوچ

ظریف بلوچ
بلوچستان کا ساحلی علاقہ پسنی سے تعلق رکھنے والا ظریف بلوچ گوادر کے ان موضوعات پر لکھنا پسند کرتا ہے جن پر لکھا نہیں گیا ہے۔۔