مرکزی صفحہ / علمی حال / سبی: گرلز کالج لائبریری کی کتابوں کو دیمک کھا گئی

سبی: گرلز کالج لائبریری کی کتابوں کو دیمک کھا گئی

حال حوال

ایک جانب جہاں بلوچستان میں تعلیمی اداروں اور لائبریروں میں کتابوں کی قلت کا رونا رویا جا رہا ہے، وہاں دوسری جانب ایسے بھی ادارے ہیں جہاں قیمتی کتابوں کو دیمک چاٹ رہی ہے.

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی کی چند تصاویر حال ہی میں سامنے آئی ہیں جن میں‌ کالج لائبریری کی کتابوں کو دیمک زدہ دیکھا جا سکتا ہے. انتظامیہ نے کتابوں کو دیمک سے بچانے اور سکھانے کے لیے کالج کے صحن میں فرش پر پھیلا رکھا ہے.

ان کتابوں میں نہایت نایاب نسخے بھی شامل ہیں. کتابوں کی تعداد دو ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے. جن میں سے نصف سے زائد کتب دیمک کی نذر ہو چکی ہیں.

کالج انتظامیہ کے مطابق کالج میں‌ لائبریرین کی پوسٹ موجود تھی جسے کچھ عرصہ قبل محکمہ تعلیم کی جانب سے ختم کر دیا گیا. جس کے بعد کالج لائبریری اور کتب کی دیکھ بھال کرنے والا باضابطہ کوئی آدمی نہیں. بعض اساتذہ کو ذمہ داری دی گئی ہے لیکن ظاہر ہے کہ ان کی اولین ترجیح کلاس اور اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں. جس کے باعث لائبریری کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں.

کالج کا دورہ کرنے والے ایک وفد میں شامل پروفیسر کا کہنا ہے کہ کالج میں بچیوں کی خاطر خواہ تعداد موجود ہے لیکن اسٹاف کی شدید قلت ہے. جب کہ لائبریری کی قیمتی کتابوں کو دیمک چاٹ رہی ہے جو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا. یہ نہایت افسوس کا مقام ہے. اس کے ذمے داروں سے بہرصورت بازپرس ہونی چاہیے.

Facebook Comments
(Visited 26 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔