مرکزی صفحہ / علمی حال / کلکشان اسکول الندور کے زیراہتمام تقریب

کلکشان اسکول الندور کے زیراہتمام تقریب

یلان زامرانی

کلکشان اسکول الندور بلیدہ کے زیراہتمام سـہ مـاہـی امتــحانی نتائـج کے اعـلان کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبـا کے مابین تقـریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا. پروگرام میں طلبا و اساتذہ کے علاوہ علاقائی معززین کی بڑی تعداد نے بھی شـرکت کی.

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے معروف عـالم دین و بلوچی میگزین سہ ماھی "رژن” کیچ کے ایڈیٹر حافظ اسماعیل زامرانی نے کہا کہ تعلیم وہ ہے جو انسان کو اعلیٰ اخلاق و تربیت یافتہ بھی بنا دے، انسان وہ ہے جو اپنے سماج اور معاشرے کے درد کو سینے میں جگہ دے اور اسے محسوس کرے.

انہوں نے کہا کہ کلکشان اسکول کا کردار بلیدہ زامران میں قابلِ ستائش ہے. علم کی تشہیر میں ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل معاشرتی برائیوں سے دور ہو جائے. بلیدہ کے معروف تعلیمی جہدکار اور رژن پبلک اسکول بلیدہ کے پرنسپل سر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ ہمارے طلبا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اگر ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں موقع دیں تو وہ آگے چل کر کامیابیوں سے ہم کنار ہو سکتے ہیں.

کلکشان اسکول کے ڈائریکٹر سر عـارف بلـوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم طلبا کو تعلیم کے علاوہ ان میں مـوجود تخلیقی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کر سکیں، انہیں معاشرے کے لیے قابلِ اعتماد شخصیت بنائیں.

پروگرام کے دیگر مقررین میں مولانا مـحـمـد عـالم، ڈاکٹـر نزیر احمـد شمبیـزئی، سر کے بی وقـاص بلـوچ، مـولانا سلـیم بلـوچ، ڈاکٹر رحیـم جـان بلوچ و دیگر شامل تھے.

آخـر میں پوزیشن ہولڈرز طلبا و تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے.

اسٹیج سیکریٹری کے فرائض اسکـول کے ٹیـچـر سر عبدالباسط بلوچ و سر یاسر جی ایم نے سرانجـام دیے.

Facebook Comments
(Visited 46 times, 1 visits today)

متعلق یلان زامرانی

یلان زامرانی
کیچ کے رہائشی یلان زامرانی قلمی نام سے لکھتے ہیں۔ "رُژن" کے نام سے ایک ماہنامہ بھی چھاپتے ہیں۔ بلوچستان کے سیاسی، سماجی مسائل ان کی دلچسپی کا خاص موضوع ہیں۔