مرکزی صفحہ / سماجی حال / محترم محمدیحییٰ محمود رندمرحوم

محترم محمدیحییٰ محمود رندمرحوم

جواد رند

’’اسلام علیکم چچا جان آپ کیسے ہیں ؟
الحمدللہ !بھتیجے میں خیریت سے ہوں۔
چچا جی کافی دنوں سے آپ سے جیب خرچی نہیں ملی۔
پیسے وصول کرتے ہی دوڑتا ہوا قریبی دکان پہنچ جایا کرتا تھا۔ وہ کیا دن تھے کہ ہفتہ وار سیر و سیاحت کے لیے تمام خاندان کو لے جانا، معاشرے میں ہر طبقے کے لیے یکساں پیارومحبت ۔ معاشرے میں تعلیم کی بہتری کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام ذاتی وسائل کو بروقت خرچ کرتے رہنا اپنی سب سے بڑی ذمہ داری سمجھتے تھے۔‘‘

محترم محمدیحییٰ رند ۱۹۶۵ ء میں پیدا ہوئے۔ حاجی محمودرندمرحوم کے سب سے چھوٹے فرزند تھے۔ انکی عمر ۳۵ برس تھی۔ حلقہ بیروٹ محمود آباد کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ ان کے والد محترم کے نام سے مشہور ہے۔ رند قبیلے کی حب آمد کو ایک سو ستر سال (۱۷۰) سے زائد کا عرصہ گزرا ہے اور یہ علاقہ محترم محمدیحییٰ رندکے آباواجداد سے آباد ہے جس سے یہ بات حقیقت میں بدل جاتی ہے کہ ضلع لسبیلہ کے علاقہ حب میں سب سے پہلے رند قبیلہ آباد ہو گئی تھی۔ اگر کچھ دیر ماضی میں چلے جائیں تو تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اس قبیلے کی نسبت بلوچستان کے علاقے مند اور سبی اور اس سے قبل ایران سے جا ملتی ہے۔
تعلیمی سلسلہ وسماجی خدمات:۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اورا سکول ، کالج، یونیورسٹی تک کراچی میں ہی پڑھتے رہے اور ۱۹۹۲ ء میں بی۔اے کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کو تعلیم سے بے حد لگاؤ تھا۔آپ کے اندر یہ خصوصیت تھی کہ علاقے کیلئے کام کرنے و ماحول کو بہتر بنانا اپنی زمہ داری سمجھتے تھے۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کا جو جذبہ آپ میں موجود تھا اسی جزبے کی بنیاد پر ۱۹۸۵ء میں حب شہر میں اپنے لیول کا واحد پرائیویٹ ا سکول(رند اکیڈمی ہائی اسکول) کا انھوں نے سنگ بنیاد رکھااور بعدازاں ہائی اسکول کا درجہ دیا گیاجو تعلیمی میدان میں ایک اہم کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ سماجی خدمات میںآپ حب شہر کی جانی پہچانی شحصیت تھے اس وقت آپ نے اس امر کی ضرورت محسوس کی کہ حب میں تعلیم کا فقدان ہے اور اگر دیکھا جائے تو تمام مسائل کا حل تعلیم کے بغیر نا مکمل اور نا ممکن ہے ۔ آپ نے اس ادارے سے علاقے کے چند مخلص اور خدمات کا جذبہ رکھنے والے لوگوں کو اکٹھا کیا اور ایک کمیٹی بنائی جسے بعد میں حب سوشل ویلفئیرایسوسی ایشن کے نام سے رجسٹرڈ کرائی گئی جس کے زیر انتظام اسکول(رند اکیڈمی ہائی اسکول)، انڈسٹریل ہوم برائے خواتین، کمپیوٹر سینٹر، مدرستہ البنات وغیرہ چلتے رہے ۔آپ دو مرتبہ اس تنظیم کے صدر رہے اوربنا کسی ذاتی مفاد کے اپنی خدمات صرف کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں میں سے جو سب سے ذیادہ پسند ہیں ان سے اپنے دین کا کام لیتے ہیں بیشک دین کے خدمت کرنے والوں کی اللہ تعا لیٰ ہروقت مدد فرماتے ہیں۔۱۹۷۰ ء میں حاجی محمودرندمرحوم نے محمدی مسجدمحمودآباد کی بنیاد رکھی ۔۱۹۹۰ ء میں آپ نے مسجد کی دوبارہ تعمیر اور نقش و نگارکرائی۔ مورخہ ۷ دسمبر ۲۰۰۰ء بمطابق ۱۰ رمضان المبارک ۱۴۲۱ ھ کو اپنی حیات کے مستعار ایام پورے کر کے خالق حقیقی سے جا ملے۔ (اناللہ واناا لیہ راجعون)۔ آپ ایک ایماندار اور محنتی سوشل ورکر تھے آپ کے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ آپ کے شروع کئے گئے بنیادی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر دم کوشاں رہونگا۔

Facebook Comments
(Visited 33 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔