مرکزی صفحہ / بلاگ / شفیق اُستّاد سر زاہد آسکانی

شفیق اُستّاد سر زاہد آسکانی

شمریزہ بلوچ

چار دسمبر شاید ہی گوادر کا کوئی طالب علم اتنی آسانی سے بھول جائے. جس دن ہمارے بہترین استاد کو ہم سے جدا کیا گیا. گوادر کے طالب علموں کی مستقبل کو روشنائی دینے میں "سر زاہد کا نام سرِ فہرست ہے. یہ ناقابلِ یقین ہوگا کہ گوادر میں کسی نے ان سے پہلے تعلیم کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی ہو_

پنجگور سے تعلق رکھنے والے "سر زاہد آسکانی بلوچ” نہ صرف میرے محترم استاد تھے، بلکہ میری زندگی میں ایک آئیڈیل سے بھی بڑھ کر معنی رکھتے تھے. جنہوں نے مجھے زندگی کی جلتی کرنوں کی طرف گامزن ہونے کی سبق دیا. وہ ایک بہترین استاد کے ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے. چہرے پر شکن نہیں۔ ہمیشہ مسکراتے۔ زندگی کو بھرپور انداز میں‌ گزارنے کا فن کوئی ان سے سیکھتا نہ صرف یہ بلکہ زندگی میں مقصد حاصل کرنا کیا ہوتا ہے اور منزل کو پانے کی چاہت, ان عظیم ہستی سے سیکھا ہے_

آج دل میں عجیب غم کا احساس اُبھر رہا ہیں کہ ایسے انسان کا جانا بلوچ قوم اور گوادر کے طالب علموں کے لیے زوال سے بڑھ کر ہے__

اصل محبت قوم سے کیا ہوتی ہیں کوئی ان سے سیکھتا. بلوچ قوم کی حالت ِزار دیکھ کر, زندگی کو وقف کرنا سیکھا ہے_

زندگی میں مزہ تب ممکن ہے, جب آپ اسے دوسروں کے نام وقف کردیں کیونکہ "وجود کی بقاء تب ممکن ہے جب آپ دوسروں کیلۓ جیتے ہیں____

گوادر میں تعلیم کا اتنا رحجان نہیں تھا لیکن جب (دی اوئیسس) اسکول بنا اور آہستہ آہستہ یہ رحجان پھیلتا گیا, تب گوادر کے باسیوں کی سوچ میں تعلیم کے حوالے سے تبدیلی رونماء ہوئیں___

کہتے ہیں, تبدیلی بہت آہستگی سے آتا ہیں اور گوادر جیسی پسماندہ شہر کے لوگوں کی سوچ بدلنے میں یہ اعزاز میرے محترم استاد کے سر جاتا ہے. جو آج ہمارے بیچ نہیں لیکن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے____

یہ قابلِ افسوس بات ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہر فرد کی حفاظت غیر یقینی ہے. تحفظ نام کی چیز ہی نہیں لیکن ہاں کرپٹ حکومت اور وزیر غزیروں کیلۓ ضرور ممکن ہے. ناکہ ایک عام شہری, استاد,وکیل کیلۓ___!

دن دھاڑے ایک استاد کو مارا جاتا ہے اور دوسری طرف میڈیا کی شور جہاں ہماری مین اسٹریم میڈیا نے گوادر کو سر پہ اُٹھایا ہے, صحیح معنوں میں شہری مفلسی کی زندگی گزرانے پر مجبور ہیں.

ترقی تو تعلیم سے آتی ہے جو کہ سر زاہد نے گوادر میں اسکا سنگِ بنیاد رکھا صحیح معنوں میں اگر بلوچستان اور گوادر میں ترقی چاہتے ہیں تو سر زاہد کے مشن پہ چلنا ہوگا

Facebook Comments
(Visited 40 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔