مرکزی صفحہ / علمی حال / نقل کی روک تھام کے لیے بلوچستان بھر کے امتحانی سینٹرز میں‌ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں‌گے

نقل کی روک تھام کے لیے بلوچستان بھر کے امتحانی سینٹرز میں‌ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں‌گے

نیوز ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا جلد ہی امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے یہ بات کنٹرولر امتحانات سید عبداللہ شاہ غرشین نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا ہے کہ بورڈ حکام کی بھر پور کوشش ہے کہ مستقبل کے نو نہالوں اور معماروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے امتحانات سے نقل کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ نقل جیسی لعنت سے پاک معاشرے اور امتحانی سسٹم کو بہتر بنایا جا سکے.

انہوں نے کہا ہے کہ نقل کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت محکمہ تعلیم اور بورڈ انتظامیہ سنجیدگی کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے اقدامات اٹھا رہے ہیں اس لئے طلباء کو چا ہے کہ وہ ابھی سے اپنے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تیاری شروع کر دیں نقل کر کے امتحان پاس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں طلباء اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں پڑھائی پر صرف کریں تاکہ امتحان میں کامیابی کے بعد مستقبل میں کچھ بن کر اس ملک اور قوم کی خدمت کر سکیں.

آنے والے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی حال میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ نقل کے روجحان کو مستقل بنیادوں پر ختم کیا جا سکے۔

Facebook Comments
(Visited 20 times, 1 visits today)

متعلق حال حوال

حال حوال
"حال حوال" بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔