مرکزی صفحہ / علمی حال / گوادر: دی اوئیسس اسکول میں امتحانی نتائج کی تقریب

گوادر: دی اوئیسس اسکول میں امتحانی نتائج کی تقریب

یلان امرانی

گزشتہ دنوں دی اوئیسس اسکول گوادر کے تمام کیمپس میں ششماہی امتحانات منعقد کیے گئے اور اختتام.پزیر ہوئے. گزشتہ روز دی اوئیسس اسکول گوادر بخشی کالونی کیمپس کی جانب ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. پروگرام میں طلباء وطالبات نے تقاریر کے علاوہ حمدنعت اور بلوچی اشعارپیش کیے.

پروگــرام کی ابتداء تلاوت قـــرآن پاک سے کی گئی جس کی سعادت جماعت ہفتم کے ہونہار طالب علم مصبـــاح الحق نے حاصل کی جب کہ کلاس8th کی طالبہ پرویزہ بلوچ نے ایک مضمون بعنوان ” علــم ءُ زانـت ءِ بستار "پیش کی جس میں انہوں نے علم کی اہمیت پر گفتگو کی. کلاس 7th کے طالب علم عبدالرحمن بلوچ نے خوبصورت آوازمیں حمــد پیش کی جبکہ کلاس 4th کے نعیم دشتـی اور کلاس 2 کے زاکر بلوچ نے بھی بہتــرین اشعارپیش کرکے شرکاء سے داد وصول کی.

تقریب میں طلباء کے درمیان آرٹ اور کھانا پکانے سمیت مہندی اور دستکاری کے مقابلے بھی ہوئے. جس میں طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا.

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے سنیئر ٹیچر سر شریف بلوچ نے کہاکہ آج کا دن ایک یادگار دن ہے انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو مبارکبادپیش کی اور کہا کہ وہ اسی محنت اورلگن کیساتھ آگے بڑھیں تاکہ انکے والدین اور اسکول واساتذہ کا نام روشن ہو اور وہ قوم ومعاشرے کی ترقی میں بہترین کردار اداکرسکیں.

انہوں نے کہاکہ طلباء کے اندر ٹیلینٹ موجود ہے اگر والدین اور ہم سب ملکر انکی حوصلہ افزائی کرتے رہیں تو انکے اندر مزید نکھار پیدا ہوگا

اسکول کی پہلی کلاس سے تقریباً 17طلباء وطالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی. پروگرم میں اسکول کے تمام ٹیچرز شریک تھے جبکہ نظامت کے فرائض جیہند فیض نے سرانجام دیئے.

Facebook Comments
(Visited 59 times, 1 visits today)

متعلق یلان زامرانی

یلان زامرانی
کیچ کے رہائشی یلان زامرانی قلمی نام سے لکھتے ہیں۔ "رُژن" کے نام سے ایک ماہنامہ بھی چھاپتے ہیں۔ بلوچستان کے سیاسی، سماجی مسائل ان کی دلچسپی کا خاص موضوع ہیں۔