مرکزی صفحہ / فنی و ادبی حال / گوادر: کلیاتِ جی آر ملا "مھلبیں آتار” کی تقریب رونمائی

گوادر: کلیاتِ جی آر ملا "مھلبیں آتار” کی تقریب رونمائی

عبدالحلیم حیاتان

گوادر: جی آر ملا کی شعری مجموعوں پر مشتمل کلیات مھلبیں آتار کی تقریب رونمائی گزشتہ روز سید ہاشمی اکیڈمی گوادر کے زیر اہتمام سید ظہورشاہ ہاشمی آڈیٹوریم آر سی ڈی کونسل گوادر میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی تھے۔

تقریب میں بلوچی زبان کے ادیب اور تربت یونیورسٹی کے شعبہ بلوچی کے پروفیسر غفورشاد، سید ظہورشاہ ہاشمی ڈگری کالج گوادر کے شعبہ بلوچی کے لکچرار بلوچ خان اور نوجوان ادیب برکھا بلوچ نے اپنے مقالے پیش کیے. انہوں‌ نے جی آر ملا کی کلیات کو بلوچی ادب اور زبان میں نادر اور انمول نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جی آر ملا کی شاعری کثیر المقاصد اور جہتی شاعری کا شاہکار ہے جس میں مھر و محبت، انسانی جذبوں، استعارہ اور احساسات کی ترجمانی کی جھلک نظر آتی ہے جی آر ملا ایک عظیم پایہ کے شاعر تھے ان کی شاعری ایک عہد کی ترجمانی کرتی ہے سید ہاشمی اکیڈمی نے جی آر ملا کی کلیات مرتب کرکے جی آر ملا کے فکر اور فلسفہ کو محفوظ بنایا ہے جو نسلوں اور آئندہ کی نسلوں کی رہنمائی کا کام دے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی پی اے کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی نے جی آر ملا کی کلیات مرتب کرنے پر سید ہاشمی اکیڈمی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جی آر ملا ترقی پسند اور تبدیلی کے احساسات کی ترجمانی کرنے والے شاعر رہے ہیں جس طرح فیض احمد فیض، حبیب جالب اور مغربی دنیا کے شاعروں نے اپنی شاعری سے تبدیلی کو مہمیز دی اسی طرح جی آر ملا بھی اپنے وطن کے لیئے یہی جزبہ رکھتے تھے جی آر ملا کا بھی شمار عالمی طرز کے شاعروں میں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے جی پی اے کی جانب سے سید ہاشمی اکیڈمی سالانہ ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ تقریب سے سید ہاشمی اکیڈمی گوادر کے صدر علی عیسی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی۔میزبانی کے فرائض اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری قدوس قاسم نے اداکیئے۔

Facebook Comments
(Visited 28 times, 1 visits today)

متعلق عبدالحلیم

گوادر میں مقیم عبدالحلیم کل وقتی صحافی ہیں۔ مقامی مسائل کی کوریج میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صحافت اور ادب کے امتزاج سے کام کو ترجیح دیتے ہیں۔ Email: haleemhayatan@gmail.com