مرکزی صفحہ / فنی و ادبی حال / گوادر: سید ہاشمی اکیڈمی کے انتخابات، علی عیسیٰ پینل کامیاب

گوادر: سید ہاشمی اکیڈمی کے انتخابات، علی عیسیٰ پینل کامیاب

عبدالحلیم

سید ہاشمی اکیڈ می گوادر کے سالانہ انتخابات 8 اکتوبر کو اکیڈمی میں منعقد کرائے گئے۔ انتخابات الیکشن کمیٹی کے چیئرمین خدابخش ہاشم، ارکان بہرام بلوچ اور سلیمان ہاشم کی زیر نگرانی منعقد کیے گئے۔ اکیڈمی کے انتخابا ت میں دو پینل نے شر کت کی جس میں ایک پینل کی سربراہی اکیڈمی کے سابقہ صدر علی عیسیٰ او ر دوسر ے پینل کی سر براہی پر وفیسر اے آ ر داد نے کی۔

انتخابات کے لیے پولنگ صبح دس بجے شروع ہوئی جو دو پہر ایک بجے اختتام پذیر ہوئی اور گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں علی عیسیٰ پینل نے کا میابی حاصل کی۔ علی عیسیٰ مسلسل تیسر ی مرتبہ اکیڈمی کے صدر منتخب قرار پائے جب کہ نائب صدر آصف شفیق، جنرل سیکر یڑی قدوس قاسم، جوائنٹ سیکر یڑی عبداللہ عابد، خازن رفیق جمعہ اور پر یس سیکر یڑی انور عیسیٰ منتخب ہوگئے۔

نائب صدر کا عہدہ سمیت ایگزیکٹیو بورڈ کے دو ارکان کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ ایگزیکٹو کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے ارکان میں منیر مومن اور ماجد سہرابی شامل ہیں جب کہ ایگز یکٹیو بورڈ کے دیگر ارکان کے مقابلے میں ناصر رحیم سہرابی، ماسٹرالہٰی بخش، یو نس حسین، غین نون گل اور ہاشم عثمان نے کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین خدابخش ہاشم نے اکیڈمی کے تمام عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اکیڈمی کے انتخابات جمہوری عمل سے مکمل ہوئے، اب یہ منتخب ہونے والے عہد یداروں کی کار کردگی پر منحصر ہے کہ وہ ادارے کی فعالیت کے لیے کس قسم کے اقدامات یا اصلاحات لائیں گے۔

نومنتخب صدر علی عیسیٰ نے کہا کہ آج کے انتخابات میں کسی بھی پینل کی شکست اور فتح نہیں ہوئی ہے بلکہ سید ہاشمی اکیڈمی تمام ادیبوں اور تخلیق کاروں کا مشترکہ اثاثہ ہے جس کی حفاظت اور فعالیت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے جن دوستوں نے ہمارے مقابلہ میں انتخابات میں حصہ لیا، ان کی آرا اور تجاویز ہمارے لیے مقدم ہوں‌گے۔

دریں اثنا گوادر پر یس کلب نے سید ہاشمی اکیڈمی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments
(Visited 48 times, 1 visits today)

متعلق عبدالحلیم

گوادر میں مقیم عبدالحلیم کل وقتی صحافی ہیں۔ مقامی مسائل کی کوریج میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صحافت اور ادب کے امتزاج سے کام کو ترجیح دیتے ہیں۔ Email: haleemhayatan@gmail.com