مرکزی صفحہ / علمی حال / کراچی: بلوچ ٹیک ویژن کے زیر اہتمام سافٹ ویئر نمائشی پروگرام

کراچی: بلوچ ٹیک ویژن کے زیر اہتمام سافٹ ویئر نمائشی پروگرام

سمیرا بلوچ

بلوچ ٹیک کے زیر اہتمام ایک روزہ سافٹ ویئر نمائش سندھ بوائز سکاوٹ ایسوسی ایشن میں کیا گیا جس کا مقصد بلوچ ٹیک اور نوجوانوں کے بنائے گئے سافٹ ویئرز کی نمائش کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھی. پروگرام میں چیرمین گوادر بابو گلاب نے اپنی شرکت یقینی بنا کر بلوچ ٹیک ٹیم کی حوصلہ افزائی کی پروگرام میں تربت یونیورسٹی،لسبیلہ یونیورسٹی اور IBA university کے طالب علموں نے شرکت کی.

نظامت کی زمہ داری بلوچی زبان کے نامور شاعر اسحاق خاموش اور ریڈیو FM 103 کی بلوچی زبان کی ستارہ انا بلوچ انجام دی. بلوچی زبان کے نوجوان گلوکار کیفی خلیل نے آواز کی جادو سے پروگرام کو چار چاند لگا دیے.

پروگرام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا . درست جواب دینے والے کو بلوچ ٹیک کی شرٹ ملی.

اس موقع پر تربت یونیورسٹی کے استاد ریاض بلوچ نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ” دوسرے ممالک ٹیکنالوجی کی صف میں کافی آگے نکل چکے ہیں بلوچ نوجوانوں کو اس صف میں آگے بڑھتا دیکھ کر کافی خوشی محسوس ہوئی”.

چیرمین گوادر اور دیگر مہمانان کی جانب سے بلوچ ٹیک ٹیم کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا گیا. پروگرام کے اختتام پر بلوچ ٹیک ٹیم کے تمام نوجوانوں میں سرٹیفکٹس تقسیم کیے گیے.

پروگرام میں بلوچ ٹیک کی نئی کاوش "karwan app” لانچ کی گئی. اس ایپلیکیشن کا بنیادی مقصد بلوچستان کے دور دراز علاقوں‌میں‌رہنے والے لوگوں‌سفری سہولیات فراہم کرنا ہے جو گھر بیٹھے سفری ٹکٹ‌ صاصل کر سکتے ہیں‌. ھال میں‌پراجیکٹس کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے.

Facebook Comments
(Visited 96 times, 1 visits today)

متعلق سُمیرا اسلم بلوچ

بلوچستان کے صنعتی شہر حب کی سمیرا اسلم بلوچ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ میرین سائنسز میں زیر تعلیم ہیں۔ سماجی کارکن اور خواتین کے حقوق کی علم بردار ہیں۔