مرکزی صفحہ / بلاگ / سستی شہرت

سستی شہرت

محبت خان مری

ہم ہمہ وقت سب ہی سے عزت بٹورنے کی کوشش کرتے ہیں؛ کہیں فلاسفر بن کر، کہیں رہبر بن کر، کہیں قوم پرست بن کر، کہیں اسلام کا دعویدار بن کر کہیں دانش ور بن کر، خود کو اعلیٰ درجے کا صحافی تصور کر کے تو کہیں سوشلزم، کمیونزم یا نیشنلزم کا ایک آدھ اصول یاد کر کے یا پھر اپنی ان خصوصیات کو چار چاند لگانے کے لیے کہیں سے نقل کر کے فیس بک، وٹس اپ، ٹویٹر یا کسی دوسرے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے۔

مگر مجھ جیسے یہ دوست حقیقت میں ان میں سے کسی ایک کے بھی لطف و ذوق سے بہرہ ور نہیں اور سمجھ لیجیے کہ ان کی مثال یوں ہے کہ اپنی بھوک مٹانے کے لیے ایک پاؤ آٹا میسر ہو اور پھر وہ اس میں مٹھاس پیدا کرنے کے لیے چینی کے چند دانے، رنگ بدلنے کے لیے سرخ مرچ و ہلدی کی چٹکیاں ، صحت کے لیے سبز مرچ کی ایک عدد معدہ کو ٹھیک رکھنے کے لیے دلیہ، ٹھنڈک کو برقرار رکھنے کے لیے پودینہ، طاقت کی بحالی کے لیے کجھور کی پسی ہوئی گٹھلیاں ، برکت کی خاطر کسی پیر صاحب کی مٹی کی چُٹکی، کلامِ برحق کی پاسداری کرتے ہوئے کسی ملا کا دیا ہوا تعویز کے سیاہی کے قطرے ، پیٹ کی حفاظت کے لیے لہسن کی ایک چادر، خوشبو کے لیے ادرک کا سواد، پیاز کے بیج کا ٹکڑا، دودھ کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام حلال و حرام حتیٰ کہ کسی دوشیزہ کے دودھ کی ایک آدھ دھار، اپنی محنت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ہاتھوں کے پسینے کے چھینٹے، ذرا ماڈرن ہوں اور قادیانیوں سے نفرت نہ ہو تو شیزان کیچپ ورنہ دیسی اچار ہی سہی، اور کالے جادو سے بچنے کا اندیشہ ہو تو زعفران کی پسی ہوئی ہلکی مقدار ملا کر گوندھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل ضرورت تو چند گرام پانی کی تھی، ذائقہ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک چٹکی نمک کی تھی، جو کہ روٹی بنانے اور بھوک مٹانے میں کامیاب ہوتے اور باقی سب کچھ کی اپنی اپنی جگہ ضرورت اور اہمیت تھا۔

اور میرے نزدیک روٹی عزت ہے اور آٹا و پانی حقیقی کردار اور اندازِ بیان ہے جو آپ کے پاس ہے، اور نمک آپ کا خلوص‌ ہے، جس کو ملا کر آپ روٹی (عزت) بنا سکتے ہیں۔ باقی بیماریوں سے بچنا، تبرکات کا استعمال ، دوشیزہ تک رسائی اور زعفران کا استعمال ایک روٹی کے اندر سب محض دکھاوا، ناشعوری سی اپنی ذہانت کا استعمال او نہ صرف عارضی شہرت ہے بلکہ ان دانش وروں اور رہبوں کا استحصال ہے جو کہ فیس بک اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے اور کچھ کر چلے یا کر رہے ہیں۔۔۔

Facebook Comments
(Visited 83 times, 1 visits today)

متعلق محبت خان مری

محبت خان مری
محبت خان مری کا بنیادی تعلق کوہلو سے ہے۔ انجینئرنگ کے طالب علم ہیں۔ فکشن کے علاوہ سماجی معاملات پہ لکھنے کا ذوق رکھتے ہیں۔ mohbatoptimist@gmail.com