مرکزی صفحہ / اداریہ / عید مبارک!

عید مبارک!

ایڈیٹر

زندگی کبھی یک رخی نہیں ہوا کرتی. یہ کبھی خوشی، کبھی غم کے بین بین چلتی رہتی ہے. جہاں بجتی ہے شہنائی وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں کے مصداق بسر ہوتی ہے.

گو کہ جس خطے میں ہمیں زندگی کرنا پڑی، وہاں ایک عرصے سے ماتم ہی ماتم ہے، سوگ ہی سوگ ہے، ایسے میں اگر عارضی مگر اجتماعی خوشی کا ہی کوئی موقع نصیب ہو تو اسے گنوانا نہیں چاہیے.

یہ یاد رکھتے ہوئے کہ بلوچستان کی ہزاروں ماؤں کی کلیجے میں‌آج بھی ہوک اٹھتی ہو گی اور وہ اپنے لاپتہ بچوں کی راہ تک رہی ہوں گی، یہ جانتے ہوئے کہ وطن کے پہاڑوں پہ لہو کی لکیر ابھی تازہ ہے، یہ سمجھتے ہوئے کہ گرانیِ شب میں کمی نہیں آئی، اور نجاتِ دیدہ و دل کی گھڑی نہیں آئی، یہ مانتے ہوئے کہ ہمارے حصے کی رات ابھی جاری ہے …..

آج کے دن، اپنے آس پاس سبھی کا خیال رکھتے ہوئے ایک عارضی مگر اجتماعی خوشی کے موقع کا بھرپور لطف اٹھائیے کہ یہی زندگی ہے…
سو، آج کے دن سبھی اہلِ وطن کو عید مبارک!!.

Facebook Comments
(Visited 37 times, 1 visits today)

متعلق ایڈیٹر