مرکزی صفحہ / علمی حال / بلوچستان بورڈ کی جانب سےامتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم

بلوچستان بورڈ کی جانب سےامتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم

فتح شاکر

بلوچستان بورڈ کی جانب2017 کے سیکنڈری اور ہائرایجوکیشن امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے 64 طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی. تقریب میں پہلی 20 پوزیشن حاصل کرنے والے 64 طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے.

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے میٹرک اور انٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1 لاکھ 50 ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو 1 لاکھ 25 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 1 لاکھ روپے دیے گئے.

نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے دیگر طلبا کو شیلڈ ،سرٹیفکیٹ اور الیکٹرانک قرآن مجید تحفے میں دیا گیا.

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رحیم زیارت وال تھے.

2017 میں میٹرک کے37 پوزیشن ہولڈر طلبا میں سے25 کا تعلق بی آر سی لورالائی سے ہے جب کہ ایف اے ایف ایس سی میں پوزیشن لینے والے24 طلبا میں سے 13 کا تعلق بی آر سی لورالائی سے ہے.

Facebook Comments
(Visited 43 times, 1 visits today)

متعلق نیوزڈیسک

نیوزڈیسک
حال حوال بلوچستان سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پہ مبنی اولین آن لائن اردو جریدہ ہے۔ نیوز ڈیسک سے شائع ہونے والی خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل ذمہ داری ادارہ پہ عائد نہیں ہوتی۔